مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے اہل قرار دیتے ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر سماعت کی۔ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وکیل خواجہ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
اسلام آباد: عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک، 300 کنال پر محیط بنی گالہ رہائشگاہ کی مالیت صرف 1 کروڑ 14 لاکھ، میاں چنوں میں سینکڑوں کنال آبائی اراضی لیکن بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ہے۔غریب عوام کے امیر لیڈر سیاستدانوں کے اثاثے عوام کے ہوش اڑانے لگے۔ چیئرمین تحریک
ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا کپتان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج جاری
اسلام آباد: انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا بنی گالہ میں کپتان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے گیٹ پر چڑھنے کی کوشش کی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، احتجاج کے پیش نظر عمران خان نے ٹکٹوں کے اجرا پر نظر ثانی پر آمادگی بھی ظاہر کر دی۔
مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں، سابق وزیرِاعلیٰ میاں شہباز شریف
لاہور: سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں ہے۔میاں شہباز شریف نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی رپورٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف کمیشن آف
نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کے زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس
اسلام آباد:نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کے زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اور فنانشل ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کے زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،
نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار اور قمر شیخ کی بی کلاس پر فیصلہ محفوظ
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار اور قمر شیخ کی بی کلاس پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل بھی طلب کر لیے۔8 سال سے زائد ایس ایس پی ملیر رہنے والے با اثر سابق
کتاب کے پیچھے رائیونڈ نیٹ ورک، حسین حقانی کے ذریعے آپریٹ کیا :فواد چوہدری
لاہور: فواد چوہدری کا کہنا ہے ریحام خان کی کتاب قبل از وقت دھاندلی ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے، ایسی کتاب پر پابندی لگا دینی چاہئے، اس پوری اسکیم کے ییچھے رائے ونڈ نظر آتا ہے۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ نیٹ ورک اصل میں رائیونڈ نیٹ ورک
بین الاقوامی میڈیا دھاندلی کی رپورٹس دے رہا ہے: سابق وزیرِاعظم نواز شریف
اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی رپورٹس دے رہا ہے۔ یہ میڈیا انتخابات کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔اسلام آباد میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے فاٹا یوتھ جرگہ کے ارکان نے
ٹکٹ صرف پارٹی کے وفاداروں کیلئے،انتخابات میں تاخیر کرانیوالوں کا محاسبہ ہوگا، نواز شریف
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس اختتام پذیر، انتخابات میں تاخیر کے خواہشمند عناصر کے آگے ڈٹ جانے پر اتفاق، نوازشریف کہتے ہیں ٹکٹ صرف پارٹی کے وفاداروں کو ہی ملے گا۔لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا،
سپریم کورٹ: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نا اہلی کیخلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے نااہلی کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے خواجہ آصف کی اپیل منظور کرتے ہوئے آئندہ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف
پی ٹی آئی کا بڑا یوٹرن، نگران وزیرِاعلیٰ کیلئے ناصر کھوسہ کا نام واپس
لاہور:تحریک انصاف نے نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں نام دیا، غلط فہمی کا شکار ہو گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ
پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر بھارتی تحفظات مسترد کر دیئے
اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر بھارتی تحفظات مسترد کر دیئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے بھارتی حصہ ہونے کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔ جموں وکشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں میں اس کے تنازع کی حیثیت کو تسلیم کیا گیا
نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان
لاہور: ن لیگ چھوڑنے والوں کے حلقوں میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ، نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان، ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کر لیا گیا۔لاہور میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید،
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
سیالکوٹ: بھارت پھر آپے سے باہر ہو گیا، سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے شہید کر دیئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ کے قریب بھارتی فائرنگ سے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو 22 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ طلب کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا چیئرمین نیب 22 مئی دن 2 بجے پیش ہوں گے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مصروفیات کے باعث قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کر دیا
اسلام آباد: نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کر دیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ حقائق اور حالات پر مبنی نہیں ہے، پتہ چلنا چاہیے کہ
ممبئی حملوں پر نواز شریف کا بیان، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
راولپنڈی: ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ عسکری ترجمان کے مطابق وزیرِاعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔نواز شریف کا ممبئی حملوں پر متنازع اور ہنگامہ خیز بیان،
ملتان پشاور سے بہتر نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دینگے: سابق وزیرِاعظم نواز شریف
ملتان: سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملتان پشاور سے بہتر نہ ہوا تو میں ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا۔ کرایہ میں دوں گا عمران خان آ کر ملتان کا خیبر پختونخوا سے موازنہ کریں۔ملتان میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن
وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی
لاہور: پنجاب حکومت نے وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی، ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر سربراہ ہوں گے،وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے 5 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی