مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایم بی ای ایوارڈ پر کمیونٹی کا شکر گزار ہوں جس نے مسجد کی تعمیر میں بھرپور مدد کی: مفتی ہلال محمود
اولڈہم (خصوصی رپورٹ: فیاض بشیر) برطانیہ کے تاریخی شہر اولڈہم میں رہائش پذیر نوجوان عالم دین مفتی ہلال محمود کمیونٹی کی خدمات کے صلہ میں ملکہ برطانیہ نے ایم بی ای ایوارڈ سے نوازا، ایوارڈ ملنے پر کمیونٹی کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انکی خدمات اور ایوارڈ کی خوشی میں جلال آباد مسجد اولڈہم میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال، ڈپٹی لیڈر کونسلر عبدالجبار، اولڈہم مساجد کونسل کے چیئرمین مولانا قاری عبد الشکور قادری ،سید عبد الباسط شاہ مشوانی، کونسلرز اور دیگر کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مفتی ہلال محمود کا کہنا تھا کہ ایوارڈ ملنے پر کمیونٹی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر میں بھرپور مالی اور اخلاقی مدد کی ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ میں دوست احباب،کمیونٹی اور والدین کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایوارڈ کے لیے میرا نام تجویز کیا انہی کی وجہ سے ایوارڈ ملا۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میرے لیے اس تقریب میں شرکت باعث فخر ہے مفتی ہلال محمود کی کمیونٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں وہ اسکے اصل حقدار بھی تھے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ بحثیت مئیر اولڈہم کونسل کی طرف سے بھی انہیں ایوارڈ سے نواز رہے ہیں۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر عبد الجبار کا کہنا تھا کہ مفتی حلال محمود ایک ایسے نوجوان شخص ہیں جنہوں نے کمیونٹی کو اگے لے جانے کی ایک واضح حکمت عملی ہے جلال آباد مسجد اولڈہم کی تعمیر میں انکا کردار اہم تھا انہوں نے بین المذاہب فورم میں بھی محنت سے کام کیا کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے مختلف مذاہب ،رنگ و نسل اور ثقافت کے لوگوں کو اکٹھا کیا یہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ اولڈہم مساجد کونسل کے چیئرمین مولانا قاری عبد الشکور قادری کا کہنا تھا کہ ہمارے اجھے ساتھی ہیں ہم اکٹھے کام کرتے ہیں نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں کمیونٹی کے لیے انکی لازوال خدمات ہیں ہم انہیں ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سید عبد الباسط شاہ مشوانی ۔کونسلر شاہد اور سماجی کمیونٹی مذہبی اور کاروباری شخصیت اختر زاہد نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کمیونٹی کے لیے مفتی ہلال محمود کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔