مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ساہیوال اور راچڈیل کے روٹری کلب کا جڑواں کلب کی حیثیت سے اکٹھے کام کرنے پر اتفاق
راچڈیل:بر طانیہ کے شہر اور پاکستان کے تاریخی شہر ساہیوال کو پچھلے تیس سالوں سے جڑواں شہر کا درجہ حاصل ہے ۔ اسی سلسلے میں آج مئیر راچڈیل کونسلر محمد زمان کے آفس میں ساہیوال سے روٹری کلب سنٹرل کا وفد چویدری ممتاز اسسٹنٹ گورنرچئیرمین فرینڈز آف راچڈیل ساہیوال کر رہے تھے نے روٹری کلب راچڈیل کے اراکین کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔ راچڈیل روٹری کلب کی طرف سے کونسلر این سٹاٹ کونسلر آئرین ڈیوڈ سن نے نمائندگی کی جس میں دونوں کلبوں کا مستقبل میں جڑواں کلب کی حثیت سے مختلف منصوبہ جات پر اکٹھے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا پروگرام کے مہمان خصوصی مئیر راچڈیل محمد ذمان تھے شرکت کرنے والوں میں شمشاد علی افتخار احمد -چودھری محمود نمبردار -غلام آل رسول شہزاد او بی ای پبلک ریلیشنز آفیسر -فیاض حسین اور فہد ملک شامل تھے ۔اس تاریخی موقع پر ساہیوال روٹری کلب کی طرف سے چوہدری ممتاز کا کہنا تھا کہ وہ دو ماہ قبل راچڈیل آئے تھے اس وقت کافی معاملات پر بات چیت ہوئ تھی چونکہ دونوں شہر پہلے ہی جڑواں شہر کا درجہ رکھتے ہیں باہمی روابط کو آگے بڑھانے کے لیے اتفاق ہوا تھا اسی لیے آج دونوں شہروں کے روٹری کلبوں کو بھی جڑواں کا درجہ دیا گیا ہے ہم ملکر کافی پروجیکٹ پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں راچڈیل کے سکول سے استفادہ حاصل کیا جائے گا تاکہ اس سے ساہیوال شہر کے سکولز کا معیار تعلیم بہتر ہو اور اس سے مستفید ہو سکیں ہم مئیر محمد زمان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مئیر کونسلر محمد زمان کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں کافی باتیں طے ہوئ ہیں اور اگر کارواں اسی طرح چلتا رہا تو ضرور کامیابی ہو گی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اسکے لیے نوجوانوں کی ضرورت ہے وہ ہماری مدد اور راہنمائی کریں ۔ سابق صدور روٹری کلب راچڈیل کونسلرز این سٹاٹ اور ائرین ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ ہمیں انتہائی خوشی ہے دونوں کلبوں میں میں اتحاد ہوا ہے ہم مختلف منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں ۔ اس موقع پر کہنا غلام آل رسول کا کہنا تھا کہ راچڈیل اور ساہیوال شہر کو جڑواں ہوئے تیس برس ہو گئے ہیں اس سفر میں بے شمار پروجیکٹ پر کام کیا گیا روٹری کلب چونکہ ایک بڑا کلب ہے اسکے جڑواں ہونے سے اب ساہیوال شہر کو مذید سہولیات فراہم ہوں گی اس میں سب کی کوششیں لائق تحسین ہیں اور دونوں کلبوں کے اتحاد کو سراہاتا ہوں۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر