مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہم درست سمت کی جانب گامزن،تبدیلی آنے میں وقت لگے :گورنر پنجاب چوہدری سرور
مانچسٹر : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ہال میں کاروباری شخصیت اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت نے عشائیہ دیا ۔ اس موقع پر گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہاوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں کیونکہ آپ لوگوں نے تحریک انصاف کی عام انتخابات میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے سب کے لیے قابلِ قبول ہیں انہوں نے جن افراد کو نئے پاکستان کی تکمیل کے لیے جو بھی ذمہ داری سونپی ہے وہ احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے پر عزم ہیں ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے تبدیلی آنے میں وقت لگے گا لیکن ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اشرافیہ کا احتساب ہوا ہے اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا ۔پاکستان کے قانون میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اوورسیز کو موبائل فون لیکر جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے لیکن جب بھی عمران خان اپنے فیصلہ پر نظرِ ثانی کرتے ہیں تو یوٹرن کا واویلا کیا جاتا ہے۔ پنچاب حکومت بارے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آزادانہ کام کر رہےہیں اور پنجاب میں وزیراعلی پنجاب سپریم لیڈر ہیں اور وہ درمیانے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں انہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ حکومت کی کارکردگی بارے ان کا کہنا تھا کہ ابھی سو دن ہی گزرے ہیں حکومت کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر