مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملکہ برطانیہ کی طرف سے پولیس سپرنٹنڈنٹ عمر خان کو نمایاں خدمات پر OBEایوارڈ سے نوازا گیا
مانچسٹر:برطانیہ میں ایشیائی کمیونٹی تمام شعبہ ہائے جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں انکی خدمات کے صلہ میں ہر سال بے شمار ایشیائی افراد ملکہ برطانیہ کی طرف سے ایوارڈ حاصل کرتے ہیں اسی کی ایک مثال پولیس سپرنٹنڈنٹ عمر خان کی ہے جنہیں ملکہ برطانیہ کی طرف سے محکمہ پولیس میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پرOBEایوارڈ سے نوازا گیا،انہوں نے پولیس میں1995میں بطور پولیس کانسٹیبل پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اسکے بعد ضلعی سطح پر،سی آئی ڈی،چیک فراڈ و کمرشل فراڈ یونٹ،ایچ ایم کسٹم اینڈ ایکسائز آپریشن اور اس کے علاوہ مساوات و برابری کی قائم کردہ ٹیم کا حصہ بھی رہے انہوں نے کمیونٹی کے مختلف گروپوں کے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا،انکے کارناموں میں سب سے نمایاں2011 میں اولڈہم میں ہونے والے نسلی فسادات میں انتہائی پیشہ ور طریقے سے کشیدگی کم کرنے اور امن بحالی ہے قانون کی بالا دستی کیلئے پیشہ وارانہ ذمہ دراریوں کے ساتھ بے شمار رضا کار تنظیموں کا بھی حصہ ہیں جہاں وہ انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اس پر مسرت اور قابل فخر موقع پر عمر خان کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی جانبOBEکا ایوارڈ ملنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور ایوارڈ ملنے پر بیوی بچے اور والدین کی خوشی قابل دیدنی ہے مجھے اس پر فخر ہے میں سب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے نام کو اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر