مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری خالد محمود کی طرف سے یوکے اسلامک مشن اولڈھم میں صحافیوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام
راچڈیل:فرقہ واریت اور نسلی تعصب انسانیت کی معراج کے منافی ہیں یہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی تباہی کے لیے کینسر کی حیثیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار اسلامی نظریاتی کونسل حکومتِ پاکستان کے ممبر معروف صحافی و کالم نگار رانا محمد شفیق پسروری نے یوکے اسلامک مشن اولڈھم میں صحافیوں کے اعزاز میں چوہدری خالد محمود کی طرف سے دیے گئے پرتکلف ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے کی فلاح کے لئے جہاں علمائے کرام کا مرکزی کردار ہوتا ہے وہاں صحافیوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی قلم کی حرمت کو ہر حال میں پامال نہ ہونے دیں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایسی سفارشات مرتب کررہی ہے جس سے دین اسلام کو اپنی مرضی سے فتوی دینے کا سلسلہ ختم ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ اسلام ہی مکمل ضابطہ حیات ہے تارکین وطن پاکستان کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف کالم نگار و صحافی مرزا نعیم الرحمٰن نے کہا صحافی برادری کسی شخصیت کی بجائے اس کے ویژن سے پیار کریں تو معاشرے کی اصلاح کی جا سکتی ہے ورنہ تیزی سے بدلتے ہوئے دور میں صحافیوں کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اولڈھم کے میئر جاوید اقبال نے کہا صحافی معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے معاشرے میں وہ مقام نہیں ملا جس کے وہ حقدار ہیں انہوں نے کہا کہ وہ نارتھ ویسٹ کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے راچڈیل کے میئر کونسلر محمد زمان نے کہا کہ صحافیوں نے کشمیر کاز کو زندہ کر رکھا ہے کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کشمیر کی آزادی کے سلسلہ میں صحافیوں کی جدوجہد کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں یوکے اسلامک مشن کے سینئر نائب صدر عبدالحق میاں نے کہا اسلام پرامن دین ہے یہی فلاح اور مساوی ترقی کا ضامن ہے برطانیہ و یورپ میں مقیم صحافی برادری معاشرے کی اصلاح کے سلسلہ میں ان کے کردار پر سلام پیش کرتے ہیں تقریب سے نارتھ ویسٹ کے نامور صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے محبوب الہی، محمد ارشد رچیال،جاوید اختر، چوہدری محمداسحٰق، مرزا ہارون، جودھری عارف، زاھد نور، راجہ واجد. اعتزاز عاصم، سید فرحت شاہ کاظمی ،میاں عامر ، وسیم چوہدری ،محمد رضوان چوہدری نوید چوہان، ماجد نذیر، شہزاد مرزا، عظیم ملک، فیاض بشیر، مخدوم امجد شاہ،نعیم چوہان، محمد امتیاز نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے علاوہ صحافیوں میں اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا اس وقت سوشل میڈیا کے دور میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی افادیت کو قائم رکھنا اشد ضروری ہے تقریب سے معروف قانون دان مظہر اسلم وائٹ فیلڈ سولیسٹر نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کی صلاحیتوں سے پاکستان فائدہ اٹھائے مگر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جاتا ہے جو قابل مذمت ہے تقریب کے اختتام پر یوکے اسلامک مشن کی طرف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر مولانا محمد شفیق پسروری اور معروف کالم نگار مرزا نعیم الرحمان کو ان کی صحافتی خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان سے ایک اور نامور صحافی احمد منصور نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کی اور انہیں بھی ان کی خدمات کی بدولت شیلڈ پیش کی گئی تقریب میں اولڈھم کے سابق میئر فدا حسین ،ڈپٹی لیڈر آف کونسل راچڈیل کونسلر عدالت علی، نارتھ زون صدر یو کے اسلامک مشن افضل ملک ، یورپین اسلامک سینٹر کے انچارج و امام مولانا محمد اقبال، سینئر شوریٰ ممبر ضمیر احمد،سینئر ممبر یو کے اسلامک مشن محمد افضل شریف نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر