مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لارڈ میئر بریڈ فورڈ کونسلر خادم حسین سے کمیونٹی رہنمائوں کی ملاقات، چیریٹی میں مدد کی یقین دہانی
بریڈ فورڈ ...کمیونٹی رہنمائوں پر مشتمل ایک وفد نے لارڈ میئر بریڈفورڈ کونسلر خادم حسین سے ملاقات کی اور بطور میئر انکی خدمات کو سراہا۔ وفد کے سربراہ حاجی مصدق حسین نے لارڈ میئر کی چیرٹی کے لئے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لئے معذور اور بزرگ افراد کے حقوق اور احترام نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ حقوق اس وقت متعین کئے گئے جب دنیا ان سے ناواقف تھی ۔ حاجی نذیر حسین نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی گزشتہ 25 سال سے بریڈفورڈمیں بے گھر معذور اور بوڑھے افراد کے لئےکھانے کا پروگرام کامیابی سےچلارہے ہیں مقامی کمیونٹی نےاس پروگرام کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ اب دیگرگروپ بھی اس میں شامل ہوگئے ہیں۔ بریڈفورڈ کے لارڈ میئر کونسلر خادم حسین جنہوں نے بطور میئر خود بھی معذور افراد کی فلاح کیلئے اسی شعبے کی چیریٹی کا انتخاب کیا ہے وفد کو بتایا کہ معذورافراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ، مہذب ممالک میں ایسے افراد کے ساتھ احسان اور رحم دلی کے ساتھ پیش آیا جاتا ہے۔ اپنی چیرٹی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ بطور لارڈ میئر معذور افراد کی فلاح و بہبودکیلئے کام کرنے والی چیرٹیز کو اس لئے منتخب کیا کہ وہ پیرالمپک میں پاکستانی دستہ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئے تھے مگر یہ دیکھ کر انہیں بہت افسوس ہوا کہ پاکستانی دستہ سرکارکی سرپرستی کی بجائے مخیر افراد کے تعاون سے شرکت کے لئے آیا اور دنیا بھر کے افراد کو متاثر کرکے گیا۔ لارڈ میئر نے اپنی چیرٹی کے لئے تعاون پر پاکستانی تاجروں حاجی نذیر حسین، حاجی مصدق حسین، طارق شریف اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ ہر فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔