مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملک کی معیشت کو کرپشن اور لٹیروں نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا:مسلم لیگ ق برطانیہ
لندن (خصوصی رپورٹ: عدیل خان) مسلم لیگ ق برطانیہ کے عہدیداران نے قائداعظم کی پیدائش کا کیک کاٹا۔پاکستان میں بلا امتیاز احتساب کا عمل جاری ہے۔ملک کی معیشت کو کرپشن اور لوٹیروں نے سب زیادہ نقصان پہنچایا۔چوہدری شجاعت حسین نے سب سے پہلے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔جب احتساب شروع ہوا ہے تو سب کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ساؤتھ آل کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ق برطانیہ کے عہدیدران نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش پر منعقد خصوصی تقریب میں کیا جس میں پاکستان مسلم ق یوکے کے صدر نعیم وڑائچ ،سئینر نائب صدر رضوان ہاشمی،صدر وومن ونگ برطانیہ عذرا قاضی،چوہدری ایاز ،میاں عمیر علی،مہر مہدی حسن،سید فہیم شاہ،چوہدری تنویر سمیت دیگر نے شرکت کی۔مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا ہماری جماعت نے ماضی میں بھی بے شمار ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کئے جس سے عوام مستفید ہوئی دوبارہ حکومت میں آنے سے ادورے منصوبہ پایہ تکمیل کی جانب بڑ ھ رہے ہیں۔ہماری جماعت نظریاتی لوگوں پر مشتمل ہے جس میں فصلی بٹیرے آتے جاتے ہیں لیکن سیاسی جماعتیں اپنا کام کرتی رہتی ہیں۔پاکستان میں جاری احتساب اور عدالتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں۔کرپشن نے ملک کو لوٹا اور ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی اب عمران خان کی حکومت کے ساتھ مل کر چور لٹیروں کو قانون اور احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا. نعیم وڑائچ صدر مسلم لیگ ق برطانیہ دیگر پارٹی عہدیدران کا کہنا تھا پاکستان میں احتساب کا عمل شروع ہوا جس پر اوورسیز پاکستانیز بھی خوش ہیں۔ماضی کی حکمران جماعتیں اب احتساب کے کڑے امتحان سے گزر رہی ہیں ۔قائداعظم کا پاکستان اس خطہ میں اس قوم کو عظیم تحفہ ہے لیکن کرپشن اور لٹیروں نے اس کا حلیہ بگاڑ دیا۔احتساب نے سب کی چیخیں نکال دی یہ پرانا نہیں نیا پاکستان ہے۔مسلم لیگ ق برطانیہ کے رہنماؤں نے قائداعظم کی پیدائش کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔