مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کے کونسلر عاصم رشید کی طرف سےعشائیہ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
راچڈیل:بر طا نیہ کے شہر راچڈیل کی تاریخ میں لاھور سے تعلق رکھنےوالے پہلے ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید نے منتخب ھونے پر اپنے قریبی دوستوں اور کونسلرز کو اپنی رہائشگاہ پر ایک دعوت کا اہتمام کیا اس میں شرکت کرنے والوں میں مئیر راچڈیل کونسلر محمد زمان اور راچڈیل کونسل کے کونسلرز جن میں سلطان ،علی عدالت ،رانا فیصل ،شکیل، علی احمد، محمد افتخار نے شرکت کی ۔ پارٹی میں عیسائی کمیونٹی کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی گئی جبکہ قائد اعظم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ شرکاء کی تفریح کے لیے میوزک کا بھی انتظام کیا گیا تھا جس سے پارٹی میں موجود افراد جھوم اٹھے۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ایشیائی لاہوری کھانوں سے کی گئ .اس موقع پر مئ 2019 سے راچڈیل کونسل کے منتخب ہونے والے ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ میں ساتھی کونسلرز بالخصوص کونسلر علی احمد کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ڈپٹی مئیر کے عہدہ سے اپنی درخواست واپس لیکر مجھے بلامقابلہ منتخب کرایا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ مقامی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کونسلرز علی عدالت،سلطان، محمد شکیل، علی احمد و دیگر نے کونسلر عاصم رشید کو ڈپٹی مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے دور میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے ۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر