مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین ایسوی ایشن اولڈہم کاسوپ کچن پارٹی کا انعقاد،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
اولڈہم :کرسمس کا تہوار قریب آتے ہی مختلف رضاکار تنظیمیں بے گھر اور ضرورت مند افراد کو کھانے پینے ۔ کمبل ، کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انڈین ایسوی ایشن اولڈہم کی جانب سے سوپ کچن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں بے گھر اور ضرورت مند افراد کو کھانے پینے اور دیگر بنیادی ضرورت کی چیزیں فراہم کی گئیں ۔مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال۔ کونسلر یاسمین طور، صدر انڈین ایسوی ایشن ششی موہن داس ،بھارت کمہار سسوڈیا، خواتین کی تنظیم سہیلی گروپ جنرل سیکرٹری کرشنا سسوڈیا و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ یہاں موجود ہوں قریبی رفقاء نے کمیونٹی کے بے گھر افراد کو کوسمس اور نئے سال کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کے دوسروں کو ایسے کاموں میں دلچسپی لینے کے لیے انکی حوصلہ افزائی اسی طرح کی جاتی ہے اور اس سے کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا ہوتا ہے ۔انڈین ایسوسی ایشن کے صدر ششی موہن داس کا کہنا تھا کہ ہم نے دیگر کمیونٹی گروپس کے ساتھ مل کر بے گھرافراد کی کرسمس اور نئے سال کے آغاز کی خوشیوں میں شریک کے لیے کچن سوپ کا انعقاد کیا ہے کیونکہ کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کی وجہ سے بےشمار رضا کار تنظیمیں کام نہیں کرتی ہم نے اس خلا کو بھرا ہے ۔ کونسلر یاسمین طور کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور میری خوش قسمتی ہے کہ میں اسی وارڈ سے کونسلر منتخب ہوتی ہوں ۔ یہاں بے شمار رضا کار کام کر رہے ہیں اور کرسمس کے تہوار کی تیاری اور منانے کی بجائے یہ بے گھر اور ضرورت مند افراد کے لیے کام کر رہے ہیں اس سے انکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔ بھارت کمہار سسوڈیا کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کا یہ احسن اقدام ہے اور یہ تمام کمیونیٹیز کے لیے ہے ہمیں سوسائٹی کے بنیادی ضروریات سے محروم افراد کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ سہیلی گروپ کی جنرل سیکرٹری کرشنا سسوڈیا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بے گھر اور ضرورت مند افراد کو کھانے پینے کے علاوہ دیگر بنیادی ضرورت کے اشیاء وافر مقدار میں تقسیم کی گئیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر