مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا کنزرویٹو پارٹی لیڈر شپ کیلئے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ کی حمایت کا اعلان
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
سنئیر صحا فی نعیم مرزا کی مئیر کونسلر جاوید اقبال سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اولڈہم:پاکستان میں صحافت کے میدان میں نمایاں اور منفرد مقام پانے والے کالم و تجزیہ نگار اور انتہائی ملنسار معتبر شخصیت نعیم مرزا نے اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کی خصوصی دعوت پر انکے چیمبر میں ملاقات کی ۔پاکستان ،برطانیہ کے باہمی تعلقات اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے مسائل اور معاشرے کی بہتری کے لیے صحافیوں کے کردار بارے بات چیت بھی کی گئی۔اس موقع پر نعیم مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیورو کریسی دیگر اداروں اور سیاستدانوں کو یہاں کے سیاستدانوں سے سیکھنا چاہیے کہ یہ بڑے عہدوں پر براجمان ہونے کے باوجود ایک پائ کی بھی کرپشن نہیں کرتے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ میں مئیر جاوید اقبال سے بے حد متاثر ہوا ہوں کیونکہ یہ ایک متوسط گھرانے سے سخت محنت مزدوری کر کے اس مقام تک پہنچے ہیں اور اب بھی مئیر ہونے کے باوجود محنت مزدوری کو نہیں چھوڑا انکی عظمت کو سلام۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ وہ مرزا نعیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ مئیر چیمبر تشریف لائے وہ برطانیہ کے دورے پر بریگزیٹ بارے کمیونٹی کو آگاہ کر رہے ہیں کہ اس سے کیا اثر پڑے گا اس پر کالم تجزیہ نگاری و تحقیق بھی کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی وکشمیریوں کو پاکستان میں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بارے بھی تفصیلی بات چیت ہوئ ہے اور مرزا نعیم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان مسائل کو حکام بالا تک کالم وتجزیہ نگاری کے ذریعے پہنچائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر