مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹی ٹی پی میں ایسے معصوم نوجوان بھی ہیں جو نفاذ شریعت میں مخلص ہیں: آسیہ اندرابی
سری نگر ... بھارتی زیر تسلط جموں کشمیر کی معروف آزادی پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ انہیں القاعدہ یا پاکستان دشمن قوتوں سے جوڑنے کی بارہا کوشش کی گئی لیکن اس بارے ان کا نظریہ صاف اور پختہ ہے اور سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ میری چلائی ہوئی گولی کا رخ پاکستان کی طرف ہو۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کے لیے جہاد میں کشمیریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے ساتھ رابطہ کیا گیا۔ دختران ملت نامی تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کا کہنا تھا کئی ماہ پہلے مجھے بتایا گیا کہ سعودی اخبار کے ایک صحافی میرا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔ جب ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان میں سرگرم تحریک طالبان کی سرپرستی بھی کرتے ہیں۔ میرا انہیں فوری جواب تھا کہ کشمیری پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ آسیہ اندرابی نے بتایا کہ ان سے رابطہ کرنے والوں نے پیغمبرِ اسلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیا جس میں ’غزوہ ہند‘ کی پیشں گوئی کی گئی ہے۔ میں نے ان سے کہا جس غزوہ کی آپ بات کرتے ہو وہ خراساں سے شروع ہوگا، پاکستان سے نہیں۔ کوئی کشمیری اسی مکروہ سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان میں ایسے معصوم نوجوان بھی ہیں جو نفاذ شریعت میں مخلص ہیں اور جہاد کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ تحریک طالبان کے حوالے سے بھارت اور اسرائیل نے کافی کچھ کیا ہے اور یہ سب پاکستان کے استحکام کو بگاڑنے کی ایک سازش ہے۔