مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی این پی کے کارکنوں کوہراساں کر نیکا سلسلہ بند کیا جائے:سید برکات الحسن
مانچسٹر:یوکے پی این پی پبلسٹی بورڈ کے چیئرمین امتیاز بٹ کو24نومبر کی رات کوٹلی پولیس کی بھاری نفری نے چار دیواری کے تقدس کی دھجیاں بکھیرتےہوئے امتیاز بٹ کو گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہراساں کیا گیا اور اور پارٹی سرگرمیوں سے باز رہنے کا کہا گیا اور ایسا نہ کرنے سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،میں اس واقعہ کی پر زور مزمت کرتا ہوں،ان دکھ بھرے جذبات کا اظہار یوکے پی این پی کے راہنما سید برکات الحسن نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ریاست میں ہماری جماعت کے کاکنان اور عہدیداران کو اسی طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہراساں کیا گیا تو ہم برطانیہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کر کے عالم اقوام کی توجہ اس جانب مبذول کروائیں گے اب مزید برداشت نہیں ہو گا اور اس کیلئے ہم انتہائی اقدامات اٹھانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر