مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کمیونٹی کی خدمات کیلئے دن رات کوشش کی ہے:پیر ابو احمدمحمدمقصود مدنی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
نیلسن:مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ طیبہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک روح پرور روحانی محفل کا اہتمام زیر صدارت افضل ملک نارتھ زونل صدر یو کے آئی ایم کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ننھے بچوں طلحہ شکیل اور سید علی حسنین نے اپنی پیاری آواز سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پڑھنے کا شرف عمران علی وقاص اور ذیشان افضل کو حاصل ہوا-روحانی محفل کے مہمانان گرامی و مقررین مولانا قاری ظفر اقبال اور ناظم برانچ اولڈھم نسیم اشرف کا والہانہ استقبال مدینہ مسجد نیلسن کے امام و خطیب اعظم مولانا سید نوید احمد اور مولانا جواد نصراللہ کے علاؤہ ناظم برانچ ناصر محمود، طاہر شبیر،چوہدری یاسین،مظفر علی و دیگر نے کیا۔مہمانان گرامی و مقررین مولانا قاری ظفر اقبال اور نسیم اشرف نے اردو و انگریزی زبان میں بچوں،مردوخواتین کی بڑی تعداد میں موجود حاضرین محفل کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن اخلاق،صبروتحمل،اپنوں و غیروں کیساتھ یکساں رویہ،بچوں سے شفقت اور بڑوں کا احترام حتیٰ کہ اٹھنے بیٹھنے سے لیکر اپنے صبح و شام کیسے گزارنے ہیں۔اپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ مکمل ضابطہ حیات ھے۔ ہم سب کی دینوی اور اخروی بھلائی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ پر عملدرآمد کیے بغیر نا ممکن ھے۔ لہذا ہمیں آپس میں بھائی چارگی و ہم اہنگی،پیارومحبت،خوش اخلاقی، دینی تعلیم کا مطالعہ،بشمول پنچگانہ نماز کی پابندی،و دیگر ان تمام امور کو اپنانے اور ان پر عمل پیرا ھونے کی اشد ضرورت ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنے سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔منتظمین مدینہ مسجدنیلسن نے مہمانان گرامی و نارتھ زون صدر سمیت تمام شرکاء محفل کا شرکت کرنے و تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور انکی خاطر تواضع بھی کی۔ امام و خطیب اعظم مولانا سید نوید احمد نے تمام امت مسلمہ و انسانیت کی سلامتی اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر