مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معروف سکالر عارف کسانہ کی کتاب سبق آموز کہانیاں کی موبائل اپلیکیشن جاری کردی گئی
اسٹاک ہوم : دور جدید کے تقاضوں کے پیش نظر اسلامی معلومات کے تناظر میں عارف کسانہ کی کتاب سبق آموز کہانیاں کی موبائل اپلیکیشن جاری کردی گئی ہے۔ موبائل ایپ کا اجراء سویڈ ن کے دارالحکومت کی اسٹاک ہوم مسجد میں امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم معروف اسلامی سکالر، مصنف اور حقوق انسانی کے راہنما امام ڈاکٹر عبدالمالک مجاہد نے کیا۔ اس موبائل ایپ کی مدد سے آٹھ زبانوں میں سبق آموز کہانیاں پڑھی جاسکتی ہیں۔ ان آٹھ زبانوں میں اردو، انگریزی، عربی، فارسی، فرانسیسی، بنگالی، ہندی اور نارویجین شامل ہیں۔ موبائل اپلیکیشن تمام قسم کے سمارٹ ٹیلی فون اور ٹیبلٹ میں مفت ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔ بچے اور والدین اب دنیا بھر میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ Android فون اور ٹیبلٹ میں ڈاون لوڈ کرنے کے لئے یہ لنک ہے ۔ http://bit.ly/2DveHXg جبکہ آئی فون اور آئی پیڈ کے لئے ایپ اس لنک سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ https://goo.gl/j9mdLS