مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی پی پی کا51واں یوم تاسیس جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا: خواجہ کلیم الرحمن
مانچسٹر:پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا51ویں یوم تاسیس پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب مانچسٹر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی جس میں برطانیہ کے ہر شہر ٹائون سے پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان بھرپور شرکت کریں گے ،خصوصی طور پر یورپ کے مرکزی عہدیداران کو بھی دعوت دی جائے گی،پیپلز پارٹی کا ہرجیالا بھٹو ازم کا پیغام اور فلسفہ دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے پر عزم ہے،شہیدوں کی یہ جماعت ہی ملک کے اندر کمزور طبقوں کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے،بھٹو ازم پاکستان کے مسقتبل اور کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کی قربانیوں سے آئی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی دیگر سیاسی جماعتیں صرف اور صرف اقتدار کیلئے لڑ رہی ہیں،خواجہ کلیم الرحمن نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام،نظریاتی جوش و خروش اور تجدید عہد کے ساتھ منایا جائے گا جب تک شہید بھٹو ازم اور شہید رانی بے نظیر مشن کے مطابق ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالا دستی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا حصول ممکن نہیں ہوتا پیپلز پار ٹی کی جدو جہد مسلسل جاری رہے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر