مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں فرینڈز آ ف منڈی بہاوٴالدین کا قیام، سجاد کریم نے دفتر کا افتتاح کیا
مانچسٹر ... پردیس میں آکر ناصرف اپنے وطن کی یاد ستاتی ہے بلکہ آبائی علاقہ اور بچپن کے دوست خاص طور پر اسوقت شدت سے یاد آتے ہیں جب انسان کے پاس کچھ وقت بھی ہوتا ہے۔ پنجاب کے ضلع منڈی بہائوالدین سے تعلق رکنے والے برطانیہ میں آباد کمیونٹی رہنمائوں کو بھی جب ایسی یادوں نے ستایا تو انہوں نےفرینڈز آ ف منڈی بہاوٴالدین یو کے کی بنیاد رکھ ڈالی جسکا باقاعدہ افتتاح رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت لیاقت باجوہ نےکی۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کا بنیادی مقصد یورپ میں مقیم منڈی بہاوٴ الدین اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔سجاد کریم کے والدین کا تعلق منڈی بہاوٴالدین سے ہے اور ان کا رکن یورپی پارلیمنٹ ہوناہم سب کے لئے باعث افتخار ہے۔ تقریب میں افضل باجوہ ، نواز احمد گوندل ،سیف الرحمٰن ،ذوالفقار گوندل ، طلعت گوندل، طارق باجوہ ، ظفر گوندل، شمیم راجہ ،کونسلر عبد العزیز، پرویز مسیح ، عبد اللہ زید اوردیگر نے شرکت کی۔