مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیر ابو احمدمقصود مدنی امت مسلمہ کیساتھ غیر مسلم کمیونٹی کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کرینگے
مانچسٹر:پاکستان سے دین اسلام کی تبلیغ،نوجوان نسل کو اسلام کے ساتھ لگاؤ ،قرآن کریم کی تعلیمات کا درس دینے اور دکھی انسانیت کی روحانیت ، قرآن کریم کی آیات اور شریعت کے عین مطابق خدمت کے لیے ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی یورپ کے مختصر دورے کے بعد برطانیہ کی سرزمین پر پہنچ چکے ہیں۔ اپنی آمد کے بعد میڈیا کو دیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ربیع الاول کے بابرکت ماہ میں جشن عید میلاد النبی کی محافل میں شرکت کر کے قرآن مجید کی تعلیمات کے ساتھ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالیں گے اور امت مسلمہ کے ساتھ غیر مسلم کمیونٹی کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کریں گے تاکہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف جو منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اسے زائل کیا جا سکے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ میں تقریباً دو ماہ قیام کے دوران مریدین اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے علم و عمل کے مطابق ہر وقت موجود ہوں گے ۔خصوصی رپورٹ:فیا ض بشیر