مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ،جلد ہی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا:سردار لطیف کھوسہ
مانچسٹر:یوم شہدائے کشمیر کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینیئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمان، چوہدری وسیم اعظم ، چوہدری الیاس،چوہدری ارشد،طاہرنعیم، اختر رانا اور چوہدری نجم کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ پاکستان روانگی سے قبل تقریب میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینیئر راہنما سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پڑی اور ہمارے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا لیکن بیرونی طاقتوں کو ایک طاقتور راہنما پسند نہ آیا اور راستے سے ہٹا دیا گیا ہماری شہید قائد بینظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے دور حکومت میں اس کے حل پر زور دیا لیکن بدقسمتی سے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے مسئلہ کشمیر کو زرد خانے کی زینت بنا دیا ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسکے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر پر دو دفعہ جنگ جیت جکے تھے بدقسمتی سے پہلی بار لیاقت علی خان کو قتل کر دیا گیا جبکہ دوسری بار ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے کر شہید کر دیا گیا۔ ڈیمز کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان ڈیمز بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن سب کے علم میں ہونا چاہیے کہ تمام دریا کشمیر سے بہہ کر آتے ہیں اور بھارت جبرآ ہماری شہ رگ کاٹ کر پاکستان کو ایتھوپیا بنایا جارہا ہے۔ آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینیئر نائب صدر چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقت ہیں اگر کشمیر پر جنگ چھڑ جاتی ہے تو جنوبی ایشیا کے علاوہ تباہی کے اثرات عالمی سطح تک پہنچیں گے لہٰذا اسکا واحد حل کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق خود ارادیت دینا ہے جسکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح سے انہیں دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت انتہا کی بلندیوں کو چھو رہی ہے جو قابل مذمت ہے عالمی برادری خاموشی توڑ کر اس بارے عملی اقدامات اٹھائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے۔ تقریب کی نظامت خواجہ کلیم الرحمان نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی بابرکت سعادت قاری جاوید اختر کو نصیب ہوئی۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری اور دیگر مرکزی اور علاقائی عہدیداران قیصر ندیم، چوہدری ظفر، زاہد مغل، خورشید بخاری، آغا تنویر، طارق چوہدری،میاں سلیم،واجد برکی، آصف خان،عامر یاسین،جبار بٹ، آغا تنویر، خورشید کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر