مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دسویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب رونمائی، شرکا کا عطاالحق کو خراج تحسین
لندن (خصوصی رپورٹ: اکرم عابد) اوورسیز میں کسی بھی پاکستانی کی کامیابی پوری کمیونٹی کی کامیابی ہے، ایسی کامیابیوں اور کامرانیوں کو سراہا جانا ایک خوش آئیند عمل ہے، ان خیالات کا اظہار دسویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب رونمائی کے موقع پر مقررین نے کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور ایوارڈز کمیٹی کے چیئرمین عطا الحق کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ان شخصیات مینًں سابق میئر سلائو کونسلر عشرت شاہ، سابق صدر یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس ڈاکٹر غلام مرتضےٰ، مسلم لیگ ن برطانیہ کے قائمقام صدر رانا شکور ، سابق میئر برینٹ احمد شہزاد، سالیسٹر عنصر چوہدری، سالیسٹر گل ریاض، کونسلر منیر احمد، انیسہ ناصر اور شیخ سربلند شامل تھے۔معروف گلوکار استاد رفاقت علی خان نے اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد وصول کی۔ تقریب کے شرکا انکے گائے گانوں پر جھومنے پہ مجبور ہوگئے، چیئرمین پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز کا کہنا تھا کہ دسویں ایوارڈ تقریب آزادی پاکستان کے دن یعنی چودہ اگست کو ویمبلے ایرینا میں کی جائے گی جس میں دس ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے، انہوں نے شرکا سے اپیل کی کہ وہ کمیونٹی میں اگر کسی کی اچھی کارکردگی سے واقف ہیں تو انہیں ایوارڈ کیلئے ضرور نامزد کریں۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا جبکہ دیگر مقررین نے دسویں پاکستان اچیومنٹ ایواڈز کیلئے اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔