مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسجد دارالعلوم مانچسٹر میں راجہ مجید،راجہ خورشید کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
مانچسٹر:مسجد دارالعلوم مانچسٹر میں معروف کاروباری شخصیات راجہ برادران، راجہ مجید،راجہ خورشید،راجہ ادریس،راجہ خالد اور راجہ شفقت کی والدہ محترمہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،جس میں سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیات کے علاؤہ برطانیہ بھر سے عزیزوں و رشتہ داروں ،دوستوں و لوکل کمیونٹی نے قرآن خوانی کی محفل میں بڑی تعداد میں بھر پور شرکت کی۔ امام و خطیب مسجد دارالعلوم نے مرحومہ کے بلند درجات و مغفرت و بخشش کے لیے دعا فرمائی۔اللہ رب العزت مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔انسان جب فوت ہوجاتا ھے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ھے۔ہاں البتہ تین طرح کا عمل باقی رہتا ھے۔( 1) صدقہ جاریہ( 2) وہ علم جس سے فائدہ اٹھایا جا رہا ھو۔( 3 ) اور وہ نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی ھو۔ الحدیث۔ صحیح مسلم اللہ تعالیٰ ھم سب کو راجہ برادران کی طرح اپنے والدین مرحومین و اپنے عزیزوں و دوست مرحومین کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کروا کر انکی بخششں کے لیے دعا مانگنے کی توفیق عطا فرمائے آمینآخر میں راجہ برادران نے قرآن خوانی میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر