مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ناصر خورشید کی وفات پر چوہدری معروف مدنی، پیر ابو احمدمقصود مدنی و دیگر کا اظہارتعزیت
مانچسٹر :زندگی اور موت کا اختیار رب العالمین کو ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔بسر اوقات ایسے حادثے رونما ہوتے ہیں کہ مرنے والا تو ابدی نیند سو جاتا ہے لیکن دوسروں کی زندگی میں ایسے گہرے نقوش چھوڑ جاتا ہے جو ہر لمحہ تڑپاتے ہیں ایسا ہی ایک دکھ و درد بھرا واقعہ دوبئی میں پیش آیا جہاں ضلع جہلم کے گاؤں قاضی حسینی کے رہائشی ناصر خورشید کے ساتھ پیش آیا جو بدقسمتی سے ایک ٹریفک حادثہ میں اپنی جاں کھو بیٹھے رب العالمین کی یہی رضا تھی۔ مرحوم کی اس حادثاتی موت پر انتہائی قریبی دوست چوہدری محمد معروف مدنی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہمراہ یقین کامل ہے کہ موت اٹل ہے پر ایسی جوان موت نے دل زخمی کر دیا ہے مرحوم شریف النفس انسان تھے اور خاندان کی کفالت کے لیے روزگار کی تلاش میں دوبئی میں ملازمت اختیار کی ہوئی تھی۔ انہوں نے کرب کی اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ دلی دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان لمحات میں تمام تر ہمدردیاں انکے ساتھ ہیں ۔ دیگر تعزیت کرنے والے افراد میں ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی ،حاجی عبد القیوم، حاجی محمد اشفاق وارثی، محمد ندیم ارشاد و دیگر شامل تھے۔ رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں (آمین)۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر