مقبول خبریں
وسط مدتی انتخابات کے سلسلہ میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت کا کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ کا انعقاد
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
برسلز :بیرسٹر سلطان کی قیادت میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں کا احتجاج ،نعرے بازی
برسلز:آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سینکڑوں کشمیریوں کا تیز بارش اور سخت سردی میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ،اس موقع پر مظاہرین نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی،گوانڈیا گو،کشمیریوں کا قاتل مودی،ریاستی دہشتگرد انڈیا،ہے حق ہمارا آزادی،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائو،کشمیر کی آن کشمیر کی شان بیرسٹر سلطان،ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا ترجمان بیرسٹر سلطان جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے،اس موقع پر تمام مظاہرین صرف آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے،اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی سات لاکھ فوج کے ذریعے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھا رہا ہے،ہم یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ ان کی بھی ساکھ کا مسئلہ ہے لہٰذا وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں اب جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ بھی سامنے آ چکی ہے تو یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سینکڑوں کشمیریوں کے زبر دست احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے یورپی یونین کیلئے نمائندہ چوہدری نصیر احمد،ملک پرویز،پی ٹی آئی کشمیر فرانس کے صدر زاہد ہاشمی،زاہد پرویز،پی ٹی آئی کشمیر سویڈن کے چیف آرگنائزر ملک خوشحال،شکیل گوہر،کونسلر عامر سنی،شاہد فاروقی،حسنات شاہ،راجہ منیر،راجہ خالد راجہ مدثر،مسلم لیگ ن کے راجہ امتیاز آف چڑھوئی،مقصود جرال،سردار محمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر چوہدری نصیر احمد،ملک پرویز اور زاہد ہاشمی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ بھارت سفاتخانے کو ایک مذمتی یاداشت بھی پیش کی جس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق خود ارادیت دے۔