مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی پیرس پہنچ گئے،تبلیغی بیٹھک کے بعد برطانیہ آئیں گے
مانچسٹر:برطانیہ میں دین اسلام کی تبلیغ کے لیے پاکستان سے جید علمائے کرام کا سلسلہ تواتر سے جاری رہتا ہے جو کہ ہماری نوجوان نسل کی اصلاح اور انہیں اسلام کی حقیقی تصویر کشی بتانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر طریقت رہبر شریعت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی یورپ و برطانیہ کے دورہ پر پہلے مرحلے میں فرانس کے شہر پیرس پہنچ چکے ہیں وہاں پر مریدین اور قریبی رفقاء کے ساتھ ملاقات کرنے اور تبلیغی بیٹھک کے بعد برطانیہ پہنچیں گے ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ میرا یہ دورہ مصروف ترین ہو گا جسمیں دکھی انسانیت کے لیے رضاکارانہ اپنے علم عقل و سوچ سمجھ بوجھ کے تحت انکے مسائل کو روحانی طریقے سے رب العالمین کے فضل و کرم سے قرآن وحدیث اور شریعت کے مطابق حل کرنے میں مدد کروں گا ۔ انکا مذید کہنا تھا کہ ربیع الاول کے بابرکت ماہ کی آمد آمد ہے اپنے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ اور انکے بتائے ہوئے احکامات کو بھی امت مسلمہ تک پہنچاؤں گا۔ اسلام کی صحیح تصویر کشی اور نوجوانوں کو دین اسلام کی تبلیغ کے لیے آگاہی دونگا کیونکہ مستقبل کی بھاگ ڈور ہمارے نوجوانوں نے ہی سنبھالنی ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپنی صحت وتندرستی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر