مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
برمنگھم:آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا،بھارت اپنا ظلم آزمالے اور کشمیری اپنا صبر آزمائیں گے،بھارت کو اب مقبوضہ کشمیر سے نکلنا ہو گا،آج میں برمنگم سے کشمیر ویک کا آغاز کر رہا ہوں،آج آزاد کشمیر کا یوم تاسیس ہے اور آج کے دن ہمارے آبائو اجداد نے یہ خطہ اپنے زور بازو سے آزاد کرایا تھا اور غازی ملت سردار ابراہیم خان کی سربراہی میں آزاد خطے میں حکومت میں حکومت قائم ہوئی تھی،کشمیری عوام کسی صورت آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،میں کشمیر ویک کے سلسلے میں روزانہ ایک یورپی ملک میں جا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم و بربریت کو بے نقاب کروں گا اور بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کروں گا،برطانیہ کے کشمیریوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور2014لندن ملین مارچ سے شروع ہونے والے ملین مارچز کا سلسلہ جاری ہے اور اب پانچواں ملین مارچ آئر لینڈ ’’ ڈبلن ‘‘ میں27اکتوبر کو ہو گا جبکہ اس سلسلے کا آخری ملین مارچ دونوں اطراف کے کشمیری سیز فائر لائن کی طرف مارچ کر کے کریں گے اورسیز فائر لائن کو روند ڈالیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں برمنگھم میں آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر یورپ میں کشمیر ویک کے آغاز کے سلسلے میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت چوہدری خادم حسین نے کی جبکہ جلسہ عام سے چوہدری مالک،چوہدری حکمداد،چوہدری شعبان،راجہ بشارت سلیم،چوہدری سردار،چوہدری عمران،چوہدری دلپذیر،چوہدری غفور،رئوف مغل،چوہدری سرفراز،چوہدری الطاف،چوہدری افضل،چوہدری افضل،زینب خان،آسیہ شیخ،رانی عارف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا،انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔