مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی ہائی کمیشن کے دروازے پاکستانی کمیونٹی کے لئے کھول دیئے گئے ہیں:ویلفیئرقونصلر فضاء بتول
لوٹن ... پاکستان ہائی کمیشن لندن کی کمیونٹی ویلفیئرقونصلر فضاء بتول نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے اورانہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے، ان کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ لوٹن میں اوورسیز کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے دروازے پاکستانی کمیونٹی کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ ہنگامی حالت میں ایمرجنسی کے طور پر ڈائریکٹ ویزے کا اجراء کیا جارہا ہے۔ دہری شہریت کے حامل افراد کو نیکوب کارڈ یا پاکستانی پاسپورٹ ضرور رکھنا چاہئے۔ انہوں نے اپیل کی کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی بزنس کمیونٹی کوپاکستان سے لیبر منگوانی چاہئے۔ تقریب کا اہتمام کونسلر محمد ایوب چوہدری اور کونسلر نسیم ایوب نے کیا تھا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کونسلر نسیم ایوب نے پاکستانی پاسپورٹ، نادرا کارڈ کے حصول اور پاکستانی ائرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ روا رکھی جانیوالی زیادتیوں کو اجاگر کیا۔ سابق میئر کونسلر راجہ سلیم نے کہا کہ پاکستان ارباب اختیار کو وقت کی پابندی کرنی چاہئے اور کمیونٹی کے پروگراموں میں بروقت پہنچنا چاہئے۔مقامی بزنس مین پروفیسر ممتاز بٹ نے کہا کہ نیکوپ کارڈ کی میعاد بڑھائی جائے۔ کونسلر طاہر ملک نے کہا برطانیہ سے پاکستان جانے والوں کے لئے چھٹیوں میں قومی ائر لائن کے کرائے ایک ہزار پونڈ تک فی کس اضافہ غیر ضروری اور بڑی زیادتی ہے۔ کونسلر خدیجہ ملک نے کہا کہ کبھی بھی پاسپورٹ یا ویزے کی فیسوں میں اضافے کیلئے مشاورت نہیں کی جاتی۔ قومی ائر لائن میں غیر ضروری چارجز کو ختم کیا جانا چاہئے۔ کونسلر چوہدری محمد ایوب ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود اوورسیز پاکستانی اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں پاکستان کی نئی حکومت اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک باوقار ملک کی حیثیت سے ضرور قائم و دائم رہے گا۔کونسلر فاضل ضیاء نے پاکستان میں کالنگ کارڈ ریٹس میں غیر ضروری اضافے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا کونسلر راجہ اسلم، کونسلر راجہ وحید اکبر، چیئرمین چوہدری محمد افسر، راجہ عبدالمجید، عدنان سعید، ایڈوکیٹ، بابو ظفر، فیصل یعقوب سلطانی، ذاکر خان، سید عتیق گیلانی، سلمٰی ناصر، چوہدری قربان، مفتی خالد محمود، ذاکر خان ایڈوکیٹ، راجہ عجائب خان، مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سردار مرتضٰی خان، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صابر گل اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور پاکستان ہائی کمیسن میں بہتری کی تجاویز دیں۔ آخر میں مہمان نے کونسل کی وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔