مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گریٹر مانچسٹر اہل تشیع کمیونٹی کاسابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مانچسٹر:گریٹر مانچسٹر اہل تشیع کمیونٹی کی جانب سے پاکستان قونصل خانے کے باہر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے اہل تشیع علمائے کرام،کونسلرز،سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ دوسری کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جس میں مولانا سید سبطین علی کاظمی،مولانا سید نجم الحسن،مولانا فدا حسین بخاری،سید قیصر عباس بخاری،سید سجاد حسین کاظمی،سید امتیاز حسین کاظمی،سابق کونسلر ڈاکٹر آفتاب احمد،کونسلر رب نواز،کونسلر احمد علی،فیاض حمدانی،ڈاکٹر چراغی،ڈاکٹر حماد نقوی،امانت علی غوری،چوہدری ساجد علی جعفری،چوہدری خالق دتہ وال،چوہدری غضنفر علی،چوہدری گلفام کے علاوہ خواتین نے بھی خطابات کئے،مقررین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ سید فیصل رضا عابدی کا جرم کیا ہے،اس نے ظلم کے خلاف فرقہ واریت کے خلاف،طالبانیت اور دائش کے خلاف آواز اٹھائی تھی،عابدی نے اس وقت طالبان کے خلاف آواز اٹھائی جب کوئی ایسا قدم اٹھانے کی جرات نہ کرتا،مقررین نے کہا خادم حسین رضوی جو غیر اخلاقی گفتگو پاکستان میں چوک میں سر عام کرتے ہیں تو ان پر کوئی قانونی گرفت نہیں ہوتی اور انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولپور میں خواتین کی مجلس عزا پر ظالمانہ لاٹھی چارج کیا گیا مستورات پہ ظالمانہ تشدد کیا گیا،انہوں نے حکومت پاکستان اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی کہ سید فیصل رضا عابدی کو فوری رہا کیا جائے اور ان کے اوپر بنائے گئے بے بنیاد مقدمات فوری ختم کئے جائیں،مظاہرے میں خواتین اور مردوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فیصل رضا عابدی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ تھا اور شیعہ کمیونٹی کو پاکستان میں تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے حقوق دیئے جائیں جو ان کا بنیادی حق ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر