مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چورلٹن میں راک سپائس ریسٹورنٹ کا افتتاح ، سیاسی، سماجی، کاروباری اور انگریز کمیونٹی کی شرکت
مانچسٹر:برطانیہ میں پاکستانی روایتی دیسی کھانوں کا رواج آئے روز بڑھتا جا رہا ہے اور خاصکر لاہور کے خصوصی کھانے ایشیائی کمیونٹی کے ساتھ انگریزوں میں بھی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر و حوصلہ افزا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے۔ مانچسٹر کے علاوہ چورلٹن میں راک سپائس ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوا جسمیں میں سیاسی سماجی کاروباری اور کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر ندیم اسلم کا کہنا تھا کہ وہ لاہور کے کھانے کھا کر جوان ہوئے ہیں انہیں اس بات کا شدتِ سے احساس ہوا کہ برطانیہ میں لاتعداد پاکستانی ریسٹورنٹ ہیں کیوں نے ایک ایسے ریسٹورنٹ کی چین کھولی جائے جو خالص پاکستانی و لاہوری کھانوں کا امتزاج ہو اور لوگوں کو بالکل ایسے محسوس ہو کہ وہ لاہور میں کھانا کھا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر میں مزید برانچیں کھولی جائیں گی اور ہماری پوری کوشش ہے کہ پاکستانی و انگریز کمیونٹی کو باقی ریسٹورنٹ سے ذرا ہٹ کے کھانے کو ملے۔ افتتاح کے موقع پرخالد حسین، علی، عنبرین،کرن علی،خواجہ کلیم الرحمان،سعید چوہدری، سعد ، انگریز کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع چٹ پٹے ذائقہ دار پاکستانی دیسی کھانوں سے کی گئی اور انہوں نے جی بھر کر کھایا اور تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر