مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں مسجد خضرا کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
نوازشریف کی طرح باقی قیدیوں کوبھی علاج معالجے کیلئےرہا کیا جائے
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
اینڈریو سٹیفن سن سے راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمٰن کی ملاقات
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
خالد حسین بندرال کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
سٹاکٹن:پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر برطانیہ سٹاکٹن ٹاؤن کے صدر چوہدری خالد حسین بندرال کی جانب سے سٹاکٹن آن ٹیز میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں میں برطانیہ بھر سے کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ملین مارچ اور ہفتہ کشمیر کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقعہ پر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی تک میرا یہ مشن جاری رہے گا اور وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں انکی کشمیر بارے تقریر اور بھارت کو مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی دعوت کو بھارت کی خفیہ ایجنسیاں اور سیاسی قوتیں اندرون خانہ تائید کرتی ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات چیت کرنے کے علاوہ اور کوئ راستہ نہیں اور امید ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے کشمیریوں بارے حالیہ بیان بارے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک اسے سما نہیں کے کس تناظر میں انہوں نے بات کی ہے ۔ پاکستان میں ہونے والے ضمنی انتخابات بارے انکا کہنا تھا کہ جماعت نے چند نشستیں گروہ بندی کی وجہ سے کھوئ ہیں یہ کہنا غلط ہے کہ عوام نے ہمیں مسترد کردیا ہے۔ آزاد کشمیر بارے انکا کہنا تھا کہ اب جب بھی عام انتخابات ہوئے تو آزاد کشمیر تحریک انصاف الیکشن جیت جائے گی ۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر پرویز نے کی تقریب میں حافظ محمد صدیق نعیم، کونسلر جاوید اقبال، ارباز مغل، حاجی جاوید اقبال، راجہ حاجی خالق محمود ، محمد یعقوب مغل، راجہ محمد آصف،واجد برکی،راجہ محمد یونس، راجہ محمد شبیر خان، راجہ محمد عارف،چوہدری محمد مالک حاجی عبدالمناف، راجہ پرویز اقبال، ممبر پارلیمنٹ ایلکس کنگھم، چوہدری عمران، شہناز صدیق اور چوہدری سردار اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان کو ملین مارچ اور کشمیر ویک کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان کشمیری عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں۔ بھارتی افواج کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے۔ برلن سے شروع ہونے والا سفر یورپ کے دیگر ملکوں تک جا پہنچا ہے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر