مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمپنی کی ہر سیل کا اعزا زیہ ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے، قانو ن دان میاں مظہر اسلم
مانچسٹر:چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان کی ڈیم فنڈ مہم ناصرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی زور شور سے جاری ہے جس میں لوگ اور ادارے اپنی اپنی بساط کے مطابق حصہ ڈال رہے ہیں دیار غیر میں مقیم پاکستانی اپنی وطن سے محبت کی کئی مثالیں قائم کرچکے ہیں، ملک میں سیلاب زلزلہ یا کوئی بھی آفت ہو یہ اپنا دامن مادر وطن کی کیلئے وسیع کرنے میں نہیں چوکتے، ڈیم فنڈ کیلئے ایسا ہی ایک فیصلہ وآئیٹ فیلڈ ما نچسٹر کے معروف قانو ن دان میاں مظہر اسلم نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی یہ ہمارا فرض اولین ہے کہ ہم ہر قسم کے اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے اس اہم ایشو پر مل جل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روز بروز پانی جیسی نعمت کی کمی کا شکار ہورہا ہے ہم نے اگر سنجیدگی سے اس پر کام نہ کیا تو آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ انہوں نے کمپنی کی طرف سے اعلان کیا کہ اپنی ہر سیل کا اعزا زیہ ڈیم فنڈ میں دینگے اسکے ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے.اس موقعہ پر سالیسٹر منصور احمد کاہلوں ،میاں جنید میاں نثار،دیگر افراد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر