مقبول خبریں
ن لیگی راہنما میاں عبدالغفار کا رکن قومی اسمبلی پیر سیدعمران احمد شاہ کے اعزاز میں عشائیہ
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
ضمنی الیکشن میں حکومتی پارٹی کو جتوانے کیلئے شہباز شریف کوگرفتار کیا گیا: میاں امجد علی
مانچسٹر:پاکستان مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر نائب صدر میاں امجد علی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ’’نیب ‘‘نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف میاں شہباز شریف کو گرفتار کرنا اور شہباز شریف صاف پانی کمپنی سکینڈل میں نیب کو بیان ریکارڈ کروانے گئے تھے ان کو گرفتار کیا گیا،میاں امجد علی نے کہا کہ یہ صرف ضمنی انتخابات حکومتی پارٹی کو جتوانے کیلئے کیا گیا جس کا چیف جسٹس آف پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کوفوری نوٹس لینا چاہئے تاکہ ضمنی انتخابات جہاں جہاں ہورہے ہیں انہیں صاف اور شفاف بنانے کیلئے یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کو دو ماہ ہونے والے ہیں ڈالر9.50روپے ریکارڈ مہنگا جبکہ روپیہ8فیصد سستا ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی ایک ڈالر138روپے کا ہو گیا،بیرون قرضوں میں902ارب روپے کا اضافہ ہوا،زر مبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے اس طرح سونا62ہزار روپے تولہ ہو گیا،اسٹاک مارکیٹ میں بہتری نظر نہیں آئی اور مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس سے بے روز گاری میں اضافہ ہو گا اور غریب سے غریب ترہو جائے گا ،اس کے مقابلے میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ہمیشہ غریب آدمی کو روزگار فراہم کیا اور ترقی کے یکساں مواقع دیئے،دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ سی پیک بھی سیاست کی نظر کر دیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر