مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پریشانیوں کا سبب اللہ پر توکل کی بجائے مصنوعی عوامل کو زندگی کا حصہ بنانا ہے: علامہ ابتسام الٰہی
سلاوٴ ...جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی امیر اور نامور عالم ِ دین علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات، اخلاق ، ایثاراور اپنے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ دوسروں کو مکمل تحفط فراہم کرنے کا نام ہے ، زنا، چوری ، قتل اور شراب نوشی کی اگر سزائیں مقرر کی گئی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ دوسروں کی آزادی ، حرمت، اور تحفظ کو ہمیں چھیننے کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی شور و غل کرنا اور معصوموں کی عزت کو نقصان پہنچانے کا ہمیں حق ہے ، شرک ، زنا و بلاجواز قتل اگر گناہ ِ کبیرہ ہیں تو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن کریم میں فرمایا اگر تم سچے دل سے توبہ کرو تو میں یہ گناہ نہ صرف معاف کروں گا بلکہ ان کو تمہاری نیکیوں میں بدل دوں گا۔ سلاوٴ میں ایک ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے مزید کہاکہ آج ہماری پریشانیوں اور تکالیف کا سبب اللہ پر توکل کی بجائے مصنوعی عوامل کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا ہے۔ ظہرانہ کے میزبان راجہ بشارت خان تھے ، ضیافت کا آغاز سٹوک پوجز لین مسجد کے خطیب مولانا عبدالجبار علوی کی تلاوت کلام پارک سے ہوا نظامت کے فرائض راجہ محمد ذاکر حسین کیانی نے ادا کئے۔ دیگر اہم ترین شرکا میں سابق میئرآف سلاوٴ راجہ محمد لطیف خان، ٹرسٹی سٹوک پوجز لین مسجد چوہدری محمد اکرام ، سیاسی کارکن راجہ امیر اللہ خان، راجہ مہربان خان، کونسلر چوہدری راسب حسین، راجہ عبدالخالق، مشہور بزنس مین راجہ شبیر خان ناڑوی، عبدالخالق، یعقو ب خان،سابق ڈپٹی میئر راجہ محمد عزیز،سابق کونسلر چوہدری بشارت حسین، محمدآزاد جرال، راجہ فیض سلطان، ساجد جنجوعہ، سیاب نواز ، محمد عریش، چوہدری محمد افضل و دیگر شامل تھے۔ مہمانِ خصوصی نے کہا سانحہ راولپنڈی ایک المیہ ہے جس کی عدالتی انکوائری کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ایک سوال کے جواب پر انھوں کے کہاکہ عمران خان نیٹو سپلائی اور ڈرون کے خلاف اگر کو ئی پروگرام لے کر چلیں گے تو یقیناً اس سے قوم کو فائدہ ہو گا ۔ برطانیہ کے حوالے سے خصوصی پیغام میں علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہاکہ برطانیہ میں آباد مسلمان مقامی چاند کو دیکھ کر رویت کا تعین کریں ، سعودیہ و دیگر ممالک کی شہادت سے مسائل کاحل ممکن نہیں ہو سکتا۔ اُنھوں نے کہا اگر نمازیوں کا تعین مقامی سطح اور سورج کے ساتھ ہوتا ہے تو چاند کو ایک بڑا مسئلہ نہ بنایا جائے ،انہوں نے ایک سوال پر کہا جہاد اور شہادت کی اصطلاح آج کل ہندو اور سکھ بھی استعمال کرتے ہیں مگر جہاد کیلئے مکمل اور خالصتاً اللہ کی راہ اور رضا کا شامل ہونا ضروری ہے ۔