مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صحافت بچائو تحریک: پی ایف یو جے کی کال پر پاکستان پریس کلب یوکے کا احتجاجی اجلاس
لندن (خصوصی رپورٹ: عمران راجہ) پاکستان میں صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جو عوام کو ناصرف درست حالات سے آگاہی دیتا ہے بلکہ حکمرانوں اور اداروں کو راہ راست پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، صحافی اگر آزادی سے کام کرے گا تو بہتر نتائج دے سکے گا لیکن ضروری ہے کہ اسکے صحافتی ادارے کیساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان پریس کلب یوکے کے زیراہتمام ایک احتجاجی اجلاس میں کیا جس کال پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے تھی۔اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں مشکلات کا شکار صحافتی اداروں کے واجبات فوری ادا کریں تاکہ صحافی کا معاشی قتل عام بند ہوسکے۔مقررین میں چیئرمین فرینڈز آف پاکستان پریس کلب یوکے ناہید رندھاوا، ورلڈ کالمسٹ کلب کے چیئرمین اور سینیئر صحافی سمیع اللہ ملک، کونسلر طارق ڈار، سابق کونسلر افضل اکرم، حنا ملک، سائرہ قیوم، ساجد خان، ورلڈکشمیر موومنٹ کے صدر نذیر قریشی، گلوبل کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر، پیپلز پارٹی یورپ کے قائمقام صدر ابرار میر، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری سیف خان، اے پی ایم ایل کے عبدالمنان، اکرم قائم خانی، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے غلام حسین اعوان، چینل ٥ لندن کے بیوروچیف امداد حسین شہزاد، انٹرنیشنل پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ودود مشتاق، قائمقام صدر پاکستان پریس کلب اکرم عابد، سابق سیکریٹری جنرل عطا الحق اور پریس کلب کے بانی و سابق صدر مبین چوہدری سمیت متعدد شخصیات نے خطاب کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض پریس کلب کے سیکریٹری جنرل نوید چوہدری نے بخوبی ادا کیئے۔مرکزی صدر افضل بٹ نے اسلام آباد سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو صحافت بچائو تحریک کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا یہ تحریک اس وقت تک نہ رکے گی جبکہ حکومت صحافی اور اسکے ادارے کے تمام معاملات حل نہیں کردیتی۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور آٹھ اکتوبر کے زلزلہ میں فوت شدگان کیلئے دعا بھی کی گئی۔