مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جمہوری قوتوں کو مضبوط ہونا پڑے گا: سابق چیر مین سینٹ رضا ربانی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
میوزک کمپوزر اور سنگر ذیشان حیات کے نئے گانے سوہنی لگدی کی برطانیہ میں دھوم
مانچسٹر: امریکن پاکستانی سنگر، میوزک کمپوزر ذیشان حیات کے نئے گانے نے برطانیہ میں دھوم مچا رکھی ہے۔ روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو میں ذیشان کا کہنا تھا کہ دو ہزار آٹھ سے موسیقی کی دنیا میں کام کر رہا ہوں، کئی بڑے بڑے سٹارز کے میوزک ویڈیوز اور موسیقی کو بھی ترتیب دیا ہے۔ میرے گانے پہلے بھی عوام نے بہت پسند کیے تھے اس لیے میں نے اس بار اینی زیدی کے ساتھ ملکر یہ گانا بنایا ہے اور مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ لوگوں کو یہ گانا بے حد پسند آیا ہے۔ ذیشان جو کہ سنگر افشین حیات اور اداکارہ مہوش حیات کے بھائی ہیں کا مزید کہنا تھا کہ میں مہوش کیساتھ ایک گانے پر کام کر رہا ہوں اور بہت جلد مہوش اپنے پرستاروں کو اپنے نئے گانے سے حیران کرنے والی ہے۔ ذیشان اپنی البم مکمل کر چکے ہیں اور اب اس کے ویڈیوز پر کام چل رہا ہے، سوہنی لگدی نہ صرف پاکستان برطانیہ بلکہ دیگر ممالک میں بھی بے حد مقبول ہو رہا ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر