مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
بریڈ فورڈ: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ اور آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے دورہ آزادکشمیر کے بعد برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیری مہاجرین اورمتاثرین سے ملاقاتوں کا مسئلہ اٹھائوں گاجبکہ کشمیرگروپ اپنی رپورٹ بھی مکمل کرکے مین چیمبرمیں بحث کیلئے بھی تاریخ لے گا اور تحریکی عہدیداروں کے ساتھ ملکرمقامی طورپرپارلیمنٹ میں بھی کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جموںکشمیرتحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل آٹھ اکتوبرسے سات نومبرتک برطانیہ اوریورپ میں مختلف تقریبات منعقد کریگی تاکہ دونوں ایوانوںمیں مقبوضہ کشمیرکے عوام کا کیس موثرانداز میں پیش کیاجائیگا ممبرانپارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کیساتھ رابطوں کے ذریعے پارٹیوں میں بھی کشمیرپرقراردادیں پیش کرنے کا لائحہ عمل طے کیاگیاجبکہ خواتین نوجوانوںاور پروفیشنلزکوبھی تحریک آزادی میں مزید متحرک کیا جائیگا ٹریڈیونین میں بھی کشمیریوں کا کیس فلسطینی طرزپراجاگرکیا جائیگا تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل یورپ میں متحرک کشمیری تنظیموںسے ملکرمشترکہ مقاصدکے تحت ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر پر کام کریگی،ان خیالات کا اظہارجموںکشمیر تحریک حق خودارایت انٹرنیشنل کے زیراہتمام خصوصی تقریب میں مقررین نے بیان کیا جسکی صدارت تحریک کے سرپرست سردارعبدالرحمن خان نے کی جبکہ مہمانان خصوصی شیڈوانصاف بیرسٹرعمران حسین صدراورکشمیری روزنامہ کشمیرایکسپریس کی ایڈیٹرشمیم اشرف تھیں اس موقع پرتحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سیکرٹری جنرل محمد اعظم ڈائریکٹرانتظامیہ ہیری بوٹا،پاکستانی ڈاکٹرزایسوسی ایشن یوکے کے صدرڈاکٹرغلام عباس کوسنلرکنیزاختر تحریک کی مرکزی رہنمانائلہ شریف یارکشائرکے چیئرمین طارق بٹ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماآصف خان کنزرویٹوپارٹی کے رہنمااویس راجپوت،چوہدری عارف، سعید احمدملک اوردیگر رہنمائوں نے شریک ہوکر اپنے خیالات کا اظہارکیاشیڈو وزیرانصاف بیرسٹرعمران حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تفصیل سے اپنے دورے پر بریفنگ دی اورحکومت پاکستان وآزادکشمیر کا شکریہ ادا کرنے کیساتھ ساتھ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی کاوشوں پرخراج تحسین پیش کیاانہوں نے کہاکہ کشمیرپارلیمنٹری گروپ کے اس دورے سے عالمی سطح پر خصوصاً برطانوی حکومت اورپارلیمنٹ کے اندرمسئلہ کشمیرکواٹھانے اوراسکے حل پرزوردینے میں بہت مدد ملے گی اورہمارا گروپ کشمیریوں کاکیس ڑنے کیلئے اہم ثبوتوںاوردستاویزات کے علاوہ ذاتی انٹرویوبھی ساتھ لایا ہے جبکہ ہم غیرجانبدارانہ پوزیشن اختیار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کرینگے کہ وہ ہمیں کنٹرول لائن کی دوسری طرف مقبوضہ کشمیرمیں بھی دورہ کرنیکی اجازت دے تاکہ ہماری انسانی حقوق کی پامالی کی رپورٹ صحیح طریقے سے مکمل ہوسکے انہوںنے کہاکہ کشمیرگروپ کی رپورٹ تحریک کی کشمیر پٹیشن کی روشنی میںاگلے ہفتے چیمبرمیں مفصل بحث کیلئے بھی کوشش کریں گے مگربرطانیہ بھرکے کشمیریوں کو ہمارے علاوہ بھی دیگرممبران پارلیمنٹ کواپنا ہمنوا بنانا پڑے گاتاکہ کشمیرپر بحث کے دوران ہمارے ساتھ کم ازکم ایک سو ارکان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرسکیں کشمیرایکسپریس کی شمیم اشرف نے جہاں تحریکی عہدیداروں کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وہیں تحریک کے اندرخواتین کی موثرنمائندگی پربھی خوشی کا اظہارکیااورکہاکہ پاکستان اورآزادکشمیرکا تمام میڈیاکشمیریوں کی آواز کوعوام تک پہنچانے میں موثرکردار ادا کرتا رہا ہے اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین جہاں برطانوی اوریورپی پارلیمنٹ میں اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا وہیں مستقبل کے پروگراموں خصوصاً یورپ بھرمیں دیگرتنظیموں سے ملکرکام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیاتحریک کے سیکرٹری جنرل صدراعظم نے کہاکہ لیبرپارٹی کی سالانہ کانفرنس میں اس سال فلسطین پر صرف اسلئے قرارداد پاس ہوئی کیونکہ بھرکے حلقوں سے فلسطین پر قراردادیں پاس ہوکرآئی تھیں اسلئے کشمیریوں اورپاکستانیوںکو بھی اگلی کانفرنس سے قبل کشمیر پرقراردادیں پاس کریں تو ہم بھی اگلی کانفرنس میں راردادیں لیں گے جبکہ کونسلر اخترنے ٹریڈیونین اور ہیری بوٹا نے کنزرویٹوپارٹی میں کام کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر