مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈپٹی لیڈر رادھرم کونسل جہانگیر اختر الزامات سے بری، غیر مشروط طور پر عہدے پر بحال ...!!
شفیلڈ ...برطانیہ میں پہلے پاکستانی لارڈ کے علاقے رادھرم میں نسلی منافرت کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کونسل لیڈر کونسلر جہانگیر اختر کو غیر مشروط طور پر انکے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔ ان پر کچھ عرصہ قبل الزام لگایا گیا تھا کہ اس علاقے میں کم سن بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے والے گروہ کے ایک رکن کا کونسلر جہانگیر سے رابطہ تھا جس سے یہ شبہ پیدا ہوا کہ انہیں اس قبیح فعل کے بارے میں علم تھا مگر وہ خاموش رہے، لیکن تحقیقات کے بعد سائوتھ یارکشائر پولیس نے برملا اس امر کا اقرار کیا ہے کہ کونسلر جہانگیر اختر پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا جا سکا اس لئے انہیں غیر مشروط طور پر ان کے عہدے پر بحال کیا جاتا ہے۔ جس برطانوی اخبار نے اس خبر کو "ہوا" بنانے کی کوشش کی کونسلر جہانگیر اختر کا کہنا ہے کہ وہ اس اخبار کے خلاف ہرجانے کے دعوے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔