مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پرویز مشرف کے خلاف کاروائی آئین اورقانون کی حدمیں عمل میں آرہی ہے: اقبال ظفر جھگڑا
لندن ... پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے نجی دورہ برطانیہ میں لندن پہنچنے کے بعد اپنے پارٹی قائد اور وزیر اعظم پاکستان کے فوٹوگرافر ذوالفقار بلتی کی عیادت کی۔ واضع رہے کی ذوالفقار بلتی چند ماہ سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور تیزی سے رو بصحت ہیں۔ اس سے قبل برطانیہ پہنچنے پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے ایک دھڑے نے ان کا استقبال کیا جن میں منور اقبال سندھو، شہزاد چوہدری اور مسلم لیگ ن برطانیہ یوتھ لیگ کے چند عہدیداران شامل تھے۔ اس موقع پر اقبال طفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کو روکنے کی بات پر امریکہ کی جانب سے پریشر کا سامنا ہے مگرہم اس قابل ہیں کہ اپنے قدموں پہ کھڑے ہوسکیں اس کے باوجود ہماری حکومت کی کوشش ہوگی کے عالمی ممالک کے ساتھ مل کرسفارت سطح پر اس مسئلہ پر بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین اور قانون کی حد میں رہ کر قانونی کاروائی عمل میں آرہی ہے ہم کسی کو ذاتی انا کی وجہ سے قانونی پیچیدگیوں میں نہیں الجھا رہے ۔اب بھی ان کا مقدمہ عدالت میں ہے اور آرٹیکل 6کے تحت بھی کاروئی قانون کی حد میں رہ کر ہی کی جارہی ہے۔