مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کے دلکش اور تاریخی ٹاؤن ہال و مئیر آفس میں چین و روس کے وفود کی آمد
راچڈیل :راچڈیل کے خوبصورت و دلکش تاریخی ٹاؤن ہال کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاحتی و سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیات کے وفود کی آمد میں روز بروز اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ راچڈیل ٹاؤن ہال کی عمارت برطانیہ کی خوبصورت ترین و تاریخی عمارات میں اس کا شمار ھوتا ھے۔ راچڈیل ٹاؤن ہال کے اندر مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کا آفس بھی موجود ہے۔ سیرو تفریح،سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات مئیر آف راچڈیل کے آفس میں ان سے ملے بغیر اور انکے ساتھ تصویر بنوائے بغیر نہیں جاتے۔اس کا منظر گزشتہ روز دیکھنے کو ملا۔جب روس اور چین کے آئے ھوئے وفود مئیر آف راچڈیل کے آفس کے باہر قطاروں میں کھڑے انکو ملنے کے لیے ان کے آفس کے باھر کھڑے دیکھائے دیئے۔اس سے بھر کر یہ منظر اور قابل دید تھا جب آئے ہوئے وفود کو یہ معلوم ھوا کہ یہاں کا لارڈ مئیر ایک ایشین کشمیری نژاد برٹش ھے۔جو محمد زمان کی شکل میں ایک ملنسار و با اخلاق و خوش اخلاق انسان ھے۔انٹرنیشنل وفود کی آمد کے وقت کشمیری نژاد برٹش کونسلر شکیل احمد بھی مئیر آفس میں موجود تھے۔ وفود کے افراد کو تعارفی لمحات پر کشمیری نژاد برٹش کونسلر و لارڈ مئیر کشمیری نژاد برٹش کے جاننے پر بہت خوشی محسوس ہوئی۔برطانیہ جیسے امیر و ترقی یافتہ ملک میں کشمیری نژاد برٹش کا سیاست میں کتنا اہم کردار ہے۔وفود میں ریٹائرڈ آفیسرز و کاروباری شخصیات شامل تھیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر