مقبول خبریں
وسط مدتی انتخابات کے سلسلہ میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت کا کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ کا انعقاد
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام یورپی پارلیمنٹ میں عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
برسلز:مسئلہ کشمیر صرف بھارت اور پاکستان نہیں بلکہ عالمی برادری کی توجہ کا طلبگار ہے،بین الاقوامی برادری آنکھیں کھولے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کروا کر کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دلوانے میں موثر کردار ادا کرے،پاکستانی حکومت نے ہر سطح پر تعاون کر کے مسئلہ کشمیر کے حل میں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ بھارتی حکومت بھی پارلیمانی وفود کو مقبوضہ کشمیر جانے اور وہاں کے عوام اور نمائندوں سے ملاقاتوں کا موقع فراہم کرے،یورپین پارلیمنٹ کے کشمیر دوست ارکان کشمیری عوام کی آواز بن نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر بلکہ اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں کشمیریوں کا حقیقی نکتہ نظر بیان کریں گے،پاکستان کی نئی حکومت اور اسکے بیرون ملک تمام مشن ہر مثبت قدر میں تعاون کریں گے اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے لاکھوں شہدا کی قربانیوں اور بھارتی ظلم و جبر کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے جسے سفارتی محاذ پر منظم انداز میں چلانے کیلئے اندرون کشمیر اور بیرونی ممالک میں مربوط سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور یورپ کے تمام28ملکوں میں کانفرنسیں، سیمینار اور مظاہروں کے علاوہ پارلیمنٹ میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا گیا اور آپس میں تعاون کا بھی فارمولا طے کیا گیا،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی معاونت سے منعقدہ عالمی کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر حکومت پاکستان کے نمائندوں سینیٹر فیصل جاوید،سینیٹر کریم ترین،بیلجیئم میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی مقبوضہ کشمیر کے نمائندوں ڈاکٹر سید نذیر احمد گیلانی صدر جموں کشمیر انسانی حقوق کونسل جنیوا،شیخ تجمل الاسلام ڈائریکٹر کشمیر میڈیا سروسز،عبدالمجید لون سیکرٹری اطلاعات حریت کانفرنس آزاد کشمیر،سید اعجاز احمد وائس چیئرمین حریت کانفرنس آزاد کشمیر ظفر احمد قریشی چیئرمین کشمیر کمپین گلوبل برسلز سے کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید،سیکرٹری جنرل سر انتھونی جموں کشمیر فورم فرانس کے چیئرمین نعیم چوہدری سیکرٹری جنرل کامران بٹ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم کے صدر سردار صدیق خان،یورپی پارلیمنٹ میں لیبر گروپ لیڈر رچرڈ کور بٹ ایم ای پی،جولی وارڈ ایم ای پی،الیکس ماہر ایم ای پی،انتھیا میکنٹائر ایم ای پی،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،تحریک کی برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،ڈائریکٹر انتظامیہ ہیری بوٹا نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس کی صدارت بالترتیب انتھیا میکنٹاگر ایم ای پی،راجہ نجابت حسین اور رچرڈ کور بٹ ایم ای پی نے کی،کانفرنس میں بیلجیئم ،فرانس،جرمنی،ہالینڈ اوربرطانیہ بھر سے پچاس سے زائد نمائندوں نے شرکت کی جبکہ بعد ازاں کشمیر کونسل یورپ کے دفتر کشمیر ہائوس میں تمام نمائندوں کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مستقبل کے لائحہ عمل اور تحریکی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر