مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
اولڈہم:محرم الحرام کے تاریخی ماہ میں دس محرم یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں ایک روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام کیا گیا اور حضرت امام حسین رضہ اللہ عنہ کی ساتھیوں اور خاندان سمیت کربلا کے مقام حق وسچ اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنے نانا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اسلام کو تاقیامت زندہ کر دیا۔ اس موقع پر قاری محمد شبیر کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین رضہ اللہ عنہ نے دین کی خاطر جو قربانی دی اسکی مثال دنیا پر نہیں ملتی آپ نے ایسا انداز اور قول اپنایا اور دین کی خاطر جان ومال اولاد قربان کر دی اور دین پر آنچ نہ آنے دی اور دین کے صدقے آج ہم لوگ آرام سے سجدہ ادا کرتے اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے امام حسین رضہ اللہ عنہ کو یہ مقام دیکر اسلام کی سربلندی فرمائ۔ مولانا فرخ صدیق کا کہنا تھا کہ آج ہم شہادت حضرت امام حسین رضہ اللہ عنہ کی یاد تازہ کو تازہ کیا گیا۔امت مسلمہ کو دین کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ مولانا فاروق احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے نگینہ مسجد میں شہدائے کربلا کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔رب اللعالمین شہدائے کربلا کے صدقے ہماری نیک دلی تمنائیں پوری کرے اور ان نیک ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ مسجد کے صدر الحاج محمد بشیر نے دین اسلام کی خاطر حضرت امام حسین رضہ اللہ عنہ نواسہ رسول تھے انکی شہادت بارے پہلے ہی بتا دیا گیا تھا انہوں نے جان کی قربانی دیکر رہتی دنیا تک دین اسلام کو سربلند کردیا۔ محفل میں راجہ مقصود حسین کاکڑوی، راجہ صغیر، چوہدری دامن نمبردار، محمد اشفاق رکھیالوی، محمد اسحاق، اور بڑی تعداد میں مسلمان کمیونٹی نے شرکت کر کے ایمان کو تازہ کیا۔ محفل میں شریک ہونے والے افراد میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر