مقبول خبریں
اولڈہم کالج کی انتظامیہ کی دعوت پر مئیر کونسل جاوید اقبال کا دورہ ، طلباء وطالبات کو لیکچر دیا
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
اولڈہم :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف۔محترمہ مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر خان کی ایوان فیلڈز ریفرنس کیس میں نیب کے ٹرائل کورٹ کی سزا کو عدم ثبوت ہونے کی وجہ سے معطل قرار دیکر تینوں کو بری کر دیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ سفارتی ونگ کے چیئرمین کونسلر عتیق الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اظہار تشکر و یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے لیگی راہنما جمع ہوئے اور خوشی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر سابق میئر اور مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ سفارتی ونگ کے چئیرمن کونسلر عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہاں سب جماعتی ساتھی آئے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز جنہوں نے خوش قسمتی سے آمریت کے دور میں پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا ہوا تھا نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف،محترمہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ۔ان کا مذید کہنا تھا جس عدلیہ کی آزادی کے لیے میاں نواز شریف سڑکوں پر نکلے تھے اسکی آزادی کی جھلک دیکھنے کو ملی اور امید ہے آئندہ بھی عدلیہ آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرے گی نہ کہ سیاسی ضروریات یا پھر اوپر سے آرڈر کے تحت فیصلے صادر فرمائے گی۔آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینیئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ آج حق وسچ کی فتح ہوئی ہے مسلم لیگ ن کے لیے یہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے جماعت متحد ہے وہ دن دور نہیں میاں نواز شریف باقی بھی بے بنیاد مقدمات سے سرخرو ہو کر دوبارہ وزیراعظم پاکستان کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ راجہ محمد یوسف بندوروی، راجہ صغیر، رزاق قادری نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چوہدری اکبر ناڑوی، راجہ کرامت، چوہدری ناصر، محمد اسحاق بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر