مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اپنے وطن اور اپنی دھرتی سے پیار ہے میں اپنی جائے پیدائیش کو کبھی نہیں بھول سکتی: ملالہ یوسفزئی
سٹراسبرگ ... بر طانوی ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم اور ملالہ یوسفزئی نے اپنے مشترکہ پیغام میں یورپی یونین اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات کو اہم قرار دیا ہے فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ایک استقبالیہ تقریب میں اپنے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے اپنا مشن جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ مجھے اپنے وطن اور اپنی دھرتی سے پیار ہے میں اپنی جائے پیدائیش کو کبھی نہیں بھول سکتی ۔ اپنے مقصد تعلیم کے لئے مہم چلانے کے لئے پاکستان ضرور جاؤں گی‘اس تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی موجود تھے جنہوں نے اس تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون بھی کیا ہے۔ دیگر شرکاء میں بر طانیہ سے ایم ای پی سارا لُڈ فورڈ ، سویڈن کی ایم ای پی شیلا وِکسٹروم ، جرمنی کی ایم ای پی سلوانہ کوچ مہرین ، انجلیکا نیبلر اور مائیکل گہلر، سکاٹ لینڈ سے ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈیوڈ مارٹن اور پولینڈ کے ایم ای پی جروسلا والیسا کے علاوہ پاکستان کے سفیر منور سعید بھٹی ، بنگلہ دیش کی سفیر عصمت جہاں ، مشیر کیتھرائن آشٹن ایریل روبی اور یورپی یونین میں امریکی نمائندگان رابرٹ وُڈ اور لیزا ولکنسن شامل تھیں۔ ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے کہا ہے کہ فرینڈز آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملالہ کا خطاب ہمارے لئے باعث مُسرت ہے اور یہ کہ ملالہ کا آزادئ اظہاررائے اور تعلیم کے بارے میں تصور پاکستانیوں کی اکثریت کی سوچ کا عکاس ہے ملالہ یوسفزئی صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری انسانیت کے لئے باعث فخر ہے سجاد کریم نے ملالہ کی یورپی پارلیمنٹ میں آمد کے حوالے سے کہا کہ ملالہ کی آج یورپین پارلیمنٹ میں موجودگی ای یو اور پاکستان کے درمیان ٹریڈکے مسئلہ کے لئے بڑی اہم ہے جس سے ملالہ کی تعلیم اور عورتوں کے حقوق کے حوالے سے مہم پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ کوئی ملک بھیک اور بیرونی امدادپر انحصار کرکے قائم نہیں رہ سکتاہر خود مختار ملک اپنے لوگوں کا معیار زندگی میں بہتری لانے کی خاطر قابل برداشت اور دیر پا راستہ اختیار کرتا ہے جی ایس پی پلس ٹریڈ سکیم اگلے سال تک حاصل ہوجا نے کا امکان ہے جس سے پاکستان اپنی معیشت کو بہتر بنانے کی جانب سفر شروع کر سکتا ہے اپنے لوگوں سے بہتر مستقبل کا وعدہ بھی پورا کر سکتا ہے ‘ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سجاد کریم اور فرینڈز آف پاکستان گروپ نے پاکستان کے لئے جی ایس پلس کی سہولت حاصل کرنے کے لئے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے اس جنوبی ایشیائی ملک پاکستان کو اس ٹریڈ سکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے کامیاب کوشش کی ہے اور اگلے سال جی ایس پی پلس کی سہولت مل جانے کے نتیجے میں پاکستان کی بر آمدات بڑھیں گی اور ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں دس لاکھ لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ملالہ یوسفزئی کو آزادی اظہار رائے کے حوالے یورپی یونین کا ’ سخرف ‘ نامی ایوارڈ دیا گیا ہے اور وہ کم عمری میں حاصل کرنےوالے پہلے بچے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔