مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جمہوری قوتوں کو مضبوط ہونا پڑے گا: سابق چیر مین سینٹ رضا ربانی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ رزاق خان کی وفات پر محمد سیلمان رکھیالوی ایڈووکیٹ کا اظہار تعزیت
اولڈہم :موت کا ذائقہ ہر جاندار شئے کو چکھنا ہے لیکن پھر بھی انسان اسے بھول کر دنیا میں مگن رہتا ہے ۔ مرنے کے بعد اگر دنیا میں کچھ رہتا ہے تو وہ نیک اعمال اور انسانیت کی خدمت ہے۔ آزاد کشمیر کے نامور وکیل سیاسی سماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے نائب صدر حلقہ چھ سماہنی سے الیکشن میں حصہ لینے والی ہر دلعزیز شخصیت راجہ رزاق خان بیماری سے مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے بلاآخر خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی وفات پر انتہائی قریبی ساتھی اور دوست محمد سیلمان رکھیالوی ایڈووکیٹ نے مرحوم کی شخصیت بارے بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ آخر کار موت ہی اصل حقیقت ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ دکھ رنج و غم کے ان لمحات میں تمام تر ہمدردیاں لواحقین،دوست احباب اور عزیز و اقارب کے ساتھ ہیں دیگر تعزیت کا اظہار کرتے والوں میں کونسلر عتیق الرحمن،حاجی چوہدری محمد سردار، چوہدری محمد جہانگیر، راجہ مقصود حسین کاکڑوی و دیگر شامل تھے اور رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں (آمین)۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر