مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیرون ممالک بسنے والے کشمیری مظفرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہیں: سردار امجد اشرف
اولڈہم:بین الاقوامی سطح پر اب جنگیں ٹیکنالوجی اور وسائل پر لڑی جا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ کئ منصوبوں کا خفیہ ایجنڈا انکے پایہ تکمیل ہونے کے بعد منظر عام پر آتا ہے ایسا ہی کچھ جہلم نیلم ہائیڈر پروجیکٹ کے بعد عام آدمی کی سمجھ میں آیا کہ اب مظفرآباد سے گزرنے والے دریائے نیلم میں خشک سالی اسی منصوبے کی کڑی ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی راہنما سردار امجد اشرف نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم دریا بچاؤ مظفرآباد بچاؤ بارے احتجاج کرنے والے افراد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بیرون ممالک بسنے والے کشمیری مظفرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہیں اور اگر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو پھر عالمی سطح پر احتجاج کرتے ہوئے عالمی سطح پر ذمہ داروں سے رابطہ تیز کیا جائے گا اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے اسے باہمی بات چیت سے مظفرآباد کے شہریوں کو قابل قبول اسکا حل نکالنا چاہیے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر