مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جمہوری قوتوں کو مضبوط ہونا پڑے گا: سابق چیر مین سینٹ رضا ربانی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
لاہور:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا، پانی کی ڈکیتی کسی صورت قبول نہیں، قوم کی خدمت کے سوا کوئی مقصد نہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ آفر کر کے شرمندہ نہ ہوں۔سپریم کورٹ میں زیر زمین پانی نکال کر منرل واٹر بنانے والی کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں عدالت نے تمام بڑی منرل واٹر کمپنیوں کے سی ای او کو کل صبح 11 بجے طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے دیکھنا ہوگا کہ منرل واٹر میں منرلز ہیں بھی یا نہیں، پانی بیچنے والی کمپنیاں حکومت کے ساتھ پانی نکالنے کاریٹ طے کر لیں،وکیل نے کہا کمپنیاں حکومت کو 25 پیسے فی لٹر ادا کر کے 50 روپے فی لٹر پانی فروخت کر رہی ہیں، میں گھر میں خود نلکے کا پانی ابال کر پیتا ہوں کیونکہ میری قوم یہ پانی پی رہی ہے، ایک بات بتا دوں ماسوائے قوم کی خدمت میرا کوئی مقصد نہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یہ ملک نہ ہوتا تو شاید میں آج اعتزاز احسن کا منشی ہوتا، جس نے ڈیم روکنے کی کوشش کی ان کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کروں گا، پانی کی ڈکیتی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔