مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانیوں کا ایک اور اعزاز:برطانیہ کے شہر میں ڈاکٹر روبینہ شاہ کا مجسمہ سنٹرل لائبریری میں نصب
مانچسٹر:برطانیہ کے شہر میں پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون ڈاکٹر روبینہ شاہ کا مجسمہ سنٹرل لائبریری میں رکھا گیا ہے،برٹش پاکستانی ہائی شاریف کے مجسمہ کا انتخاب25برطانوی باشندوں کے درمیان میں مقابلہ کے بعد کیا گیا،ڈاکٹر روبینہ شاہ مانچسٹر یونیورسٹی میں سینئر لیکچرار کے طور پر کام کر رہی ہیں،کچھ ماہ پہلے ملکہ برطانیہ کی جانب سے ڈاکٹر روبینہ شاہ کو بطور ہائی شاریف تعینات کیا گیا تھا،یہ بھی پہلی بار کہ پاکستانی نژاد کو ہائی شاریف بنانا پورے پاکستان کیلئے اعزاز کی بات تھی اب پورے برطانیہ میں پہلی بار پاکستانی نژاد کا مجسمہ مانچسٹر سنٹرل لائبریری میں رکھا گیا ہے یاد رہے کہ رکن برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان2006میں مانچسٹر کے لارڈ میئر منتخب ہوئے تھے تو اس وقت وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز کے دور میں بانی پاکستان کا مجسمہ ٹائون ہال میں رکھا گیا تھا،اس لحاظ سے مانچسٹر کی تاریخ750سال پرانی ہے مگر جب سے پاکستانی برطانیہ آئیں تو محنت مزدوری کرنے کے ساتھ یہاں پر اپنا مقام پیدا کیا،آج وہ پاکستانی جن کی اولادیں جوان ہوئی آج اس ملک کے سیاست،بزنس اور دیگر عہدوں پر فائز ہیں،تقریب روح نمائی مجسمہ میں لیفٹیننٹ پول،میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان،قونصلر جنرل،عامر آفتاب قریشی،کونسلر شکیل احمد،لارڈ میئر مانچسٹر جیون کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی،ہائی شاریف ڈاکٹر روبینہ شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ میرا مجسمہ لگانا یہ ایک یاد گار لمحات ہیں ساری زندگی یاد رہیں گے اور برطانیہ اور پاکستان کے لئے ڈبل خوشی کا مقام ہے کہ خواتین کوعزت دی جا رہی ہے اور خاص کر میرا ہائی شاریف بنایا جانا اور پہلی بار کسی پاکستانی نژاد کو ہماری پوری قوم کیلئے باعث مسرت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو برطانیہ میں کام کرنے کے مواقع ملتے ہیں اور اگر خواتین ہمت کریں اور محنت کریں تو وہ ضرور اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں،قونصلر جنرل کامر آفتاب قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر روبینہ شاہ کا مجسمہ لگانا اور خواتین 25ہیں برطانیہ میں سے ان کا انتخاب کرنا یہ ہماری پوری قوم کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کی بہتر نمائندگی ہو رہی ہے،میئر آف رچڈیل کونسلر محمد زمان،لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر جیون دیگر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر روبینہ شاہ سیاسی و سماجی، معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں گی اور خواتین کو اپنے ساتھ لے چلے گی جس سے معاشرے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے،تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر روبینہ شاہ نے اپنی فیملی کے ساتھ تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر