مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرہاشم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ڈیم فنڈز جمع کرنے کی تقریب
مانچسٹر:برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی مادر وطن کی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہےاور اسکی روشن مثال ہاشم ویلفئیر ٹرسٹ ہے جو پاکستان میں بینائی سے محروم غریب و نادار افراد کا مفت علاج اور زچہ بچہ سنٹر کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر دیا بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے امدادی رقم جمع کی گئی، جسمیں میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی، اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال۔ ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ادریس اعوان، ڈاکٹر ایاز اصغر کمیونٹی کے افراد ،خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی ہمیشہ ہی مادر وطن کے غریب و نادار افراد کے لیے رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جو قابل ستائش ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اب پاکستان کے وزیراعظم نے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں سے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے امداد کی اپیل کی ہے بحثیت ریاستی ملازم میں آپ سے اس سلسلے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہوں گا کہ رقم براہ راست ڈیم فنڈ کے لیے کھولے گئے اکاؤنٹ میں بھیجیں۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ ہاشم ویلفئیر ٹرسٹ پچھلے پندرہ سالوں سے ایمانداری سے کام کر رہا ہے ہمیں ان کی بھرپور مالی معاونت کرنی چاہیے۔ ٹرسٹ کے چئیرمن ڈاکٹر ادریس عوان نے ٹرسٹ کی تفصیلی رپورٹ آیندہ کے منصوبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر خلوص نیت سے کام کیا جائے تو مشکلات کے باوجود راستہ آسان ہوتا جاتا ہے اسی وجہ سے ہمیشہ ہی اہداف سے بڑھ کر لوگوں نے بھروسہ کرتے ہوئے ٹرسٹ کے لیے چندہ دیا ہے ۔ اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض طلعت فاروق اعوان نے سرانجام دیے ڈاکٹر ایاز اصغر نے ہاشم ویلفئیر ٹرسٹ میں دی جانے والی طبعی سہولیات بارے بتایا ۔ مزاح سے بھرپور شاعری سنا کر ڈاکٹر الطاف رحمٰن نے ہال میں بیٹھے افراد کو خوب ہنسایا۔ روایتی ایشیائی لذیذ کھانے کے ساتھ گلوکار طارق خان نے بھنگڑا گانے گا کر ماحول کو مذید رنگین بنا دیا۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر