مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مسلم ایڈ نے اپنی کوششوں کا آغاز کر دیا:تنظیم واسطی
لندن انٹرنیشنل چیریٹی مسلم کےچیف ایگزیکٹو آفیسر سید شرف الدین ٹرسٹی سید ،تنظیم واسطی اور کمیونٹی رابطہ افسر محمد ولایت کھوکھر ایم بی ای نے برطانوی دارلحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں صاف پانی تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے اور ہر سال تقریباً 2 لاکھ بچے گندا پانی پینے کے سبب پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ مسلم ایڈ نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے اپنی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے مین کلین واٹر، سیو دی چلڈرن کے تحت سکول کے ایک لاکھ بچوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مسلم ایڈ کے ٹرسٹی سید تنظیم واسطی نے کہا کہ پاکستان میں 44 فیصد آبادی کو صاف پانی تک رسائی نہیں جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 90 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں مسلم ایڈ کے تحت پانی صاف کرنے والے دو پلانٹس کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد سرور نے اس بات کااعتراف کیا تھا کہ مسلم ایڈ برطانیہ کی انتہائی بااعتماد این جی او ہے جو کہ دنیا بھر میں بغیر کسی مذہبی یانسلی تفریق کے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انرجی بحران کے سبب حکومت پنجاب نے سولر انرجی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم ایڈ اس منصوبے کی بھرپور حمایت کرے گی۔ گورنر پنجاب کے ایڈاپٹ اے ڈسٹرکٹ میں بھی حصہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم ایڈ اپنے وسائل سے 13 سولر انرجی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گی۔ اس کے علاوہ ایڈاپٹ اے ڈسٹرکٹ کے تحت فیصل آباد کا انتخاب کیا ہے ،جہاں دو پلانٹس ڈیلیور کئے جاچکے ہیں۔ جن میں سے ایک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل اور دوسرا انجمن اسلام اپنا گھر میں لگایا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اپنا گھر میں لگایا گیا فلٹریشن پلانت روزانہ 5000 لیٹر اورہسپتال میں لگایا گیا پلانٹ 10 ہزار لیٹر صاف پانی فراہم کرے گا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں شروع کیے گئے صاف پانی کے منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ایڈ پاکستان نے ڈسٹرکٹ میانوالی، بھکر اور خوشاب میں 603 ہینڈ پمپ لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے ابتدائی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد دیگر صوبوں میں بھی ایسے مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔