مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کے مقامی ہال میں یوم دفاع کے حوالہ سے تحریک انصاف برطانیہ کی جانب سے تقریب
اولڈہم:اولڈہم کے مقامی ہال میں یوم دفاع کے حوالہ سے تحریک انصاف برطانیہ کی جانب سے تقریب میںشرکائے تقریب کا شہدائے پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی داستانوں کا تزکرہ بھی کیا اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا،اس موقع پر تحریک انصاف برطانیہ کے راہنما صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد اور ہماری افواج نے بےپناہ قربانیاں دیں اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان میں پہلی دفعہ عمران خان ایک ایسا لیڈر آیا ہے جسکی عالمی سطح پر پذیرائی ہے اور ہر کوئ عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی جو اصلاحات کی ہیں اب جب بھی عمران خان اقتدار سے الگ ہوں گے آنے والے کو انہی پر عمل کرنا ہو گا۔ ۔ تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ریاض حسن اور جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھلانا چاہیے۔ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اس پروقار تقریب میں شرکائے تقریب کا شہدائے پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت اور مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی داستانوں کا تزکرہ بھی کیا گیا ۔ تقریب میں تحریک انصاف کے صاحبزادہ جہانگیر ، جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ، صدر ریاض حسن، منور نیازی، چوہدری یاسر، راجہ نعیم نواز، عبدالحفیظ انجم، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری محمد محفوظ، کشمیری راہنما ارشد برکی کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہمیں کشمیری قوم کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔نوجوان فرحان عامر شاہ نے وائیلنث پر قومی ترانہ سنایا۔تقریب میں شرجیل ملک، عابد زمان خان، عالیہ ہاشمی، محمد اشراک، پرویز مشوانی، قیصر شاہ، اسد قمر، خان حنیف، اکرم دھریجہ، وحید الرحمان، چوہدری مالک ، چوہدری ملک، رومی ملک، لالہ جاوید ۔حاجی زاہد ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گلوکار ایفی کے نے ملی ترانے بھی گا کر حاضرین کو محضوظ کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر