مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ساہیوال اور راچڈیل لنک کانفرنس میں راچڈیل لنک کے وفد کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات
راچڈیل:ساہیوال راچڈیل لنک کانفرنس مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کے آفس میں منعقد کی گئی۔جس میں ساہیوال راچڈیل لنک کے وفد نے مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان سے ملاقات کی اور انکی توجہ ساہیوال اور راچڈیل کی کمیونیٹیز کے درمیان منقطع روابط اور مسائل پر دلوائی اور ساہیوال کا راچڈیل کیساتھ جڑواں شہر ہونے کی حیثیت سے ساہیوال کے شہریوں کیطرف سے راچڈیل کی کمیونیٹی کو خیر سگالی و نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ساہیوال راچڈیل لنک 1993 میں قائم کیا گیاتھا دونوں شہروں کی کونسلز نے مل کر بہت سے منصوبہ جات پر کام کیا لیکن پچھلے کچھ سالوں سے ساہیوال راچڈیل لنک سست روی کا شکار رھا۔ ساہیوال راچڈیل کو جڑواں شہر کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والوں جن میں چئیر آف سٹی کونسل راچڈیل کونسلر سلطان علی،محمد بوٹا،غلام رسول شہزاد،افتخار احمد،الزبتھ بابر،رضیہ شمیم،ہارون جواہر الدین نے مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کو ساہیوال پاکستان آنے کی دعوت بھی دی- جس پر مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان نے آمادگی ظاہر کرتے ھوئے کہا کہ میں جلد ہی اپنے وفد کے ھمراہ ساہیوال پاکستان کا دورہ کرونگا۔ اور پہلے کی طرح ساہیوال کے ساتھ مل کر تمام منصوبہ جات پر کام بھی کریں گئے جس سے دونوں اطراف کی کمیونیٹیز میں باہمی رابطے کو بھی جلد بحال کیا جائے گا۔ مئیر نے اپنی اور راچڈیل کی کمیونٹی کیطرف سے ساہیوال راچڈیل لنک کا مئیر آفس تشریف لانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر